گلگت بلتستان

8 جون کو امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، حساس پولنگ سٹیشنز پر کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی جائے گی، آئی جی ظفر اقبال اعوان

گلگت (پ ر)  آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس سنڑل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جی پولیس 8 جون 2015 کو ہونے والے الیکشن کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تما م وسائل بروئے کار لائے گی ۔ اس مقصد کے لئے CPO میں الیکشن سیل قائم کیا گیا ہے۔ جو الیکشن کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے ۔ CPO میں کنٹرورل روم قائم کیا گیا ہے جس کا تمام ضلعی پولیس کنٹرول رومزکے ساتھ رابطہ ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ اطلاعات کی بروقت وصولی اور ترسیل کے لئے کمیونکیشن کے تمام زرائع ( وائرلیس ، لینڈ لائن ، موبائل فون، واکی ٹاکی ، انٹرنیٹ) بروئے کار لائے جائے گے۔ انھوں نے کہا کہ (سوائے ووٹروں کے) الیکشن کمیشن کی تحریری اجازت کے بغیر کسی کو بھی پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پولیس چیف نے تما م ضلع پولیس سربراہان کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف حفاظتی اقدامات کریں ۔ انھوں نے سکیورٹی مذید بہتر بنانے کے لئے حساس پولنگ سٹیشنز پرCCTV کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے ۔ ایمرجنسی چھٹیوں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی پولیس اہل کار نے الیکشن کمپین میں حصہ لیا تو اس کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لیا جائے گا ۔

پولیس سربراہ ظفر اقبال اعوان نے آخر میں کہا کہ عوام الناس میں اعتماد اور لاء انفورسک اداروں کے آپس میں یکجہتی کے مظاہرے کے لئے الیکشن سے پہلے فلیگ مارچ کیاجائے گا۔ میٹنگ میں تمام DIGs, ، تمام ضلعی SSPs اور سنٹرل پولیس آفس کے AIGs نے شرکت کی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button