چترال

چترال: بونی اڈے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی, سپیر پارٹس کیبن جل کر خاکستر

چترال ( بشیر حسین آزاد ) بونی اڈے میں گذشتہ روز شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ۔جس کے نتیجے میں سپیر پارٹس کاکیبن جل کر خاکستر ہو گیا ۔ تاہم میونسپل کمیٹی کے فائر بریگیڈ کی فوری کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ اور بڑے حادثے سے اڈہ محفوط رہا ۔ اڈے میں کئی گاڑیا ں کھڑی تھیں ۔ اور قریبی پڑول پمپ تک آگ پہنچنے کی صورت میں بہت بڑاحادثہ رونما ہو سکتا تھا ۔آگ لگنے سے سردار نامی شخص کا کیبن مکمل طور پر جل گیا ۔ اورمجموعی طور بیس ہزار روپے نقد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور سامان سمیت دو لاکھ روپے کا نقصان ہو ا ۔

منیجر بونی اڈہ ظاہر شاہ اور ڈرائیور یونین کے ذمہ داروں نے کہا  کہ بہت بڑا سانحہ ہونے والا تھا  لیکن فائر بریگیڈ کی مستعدی کی وجہ سے آگ پر بروقت کنٹرول حاصل کر لیا گیا ۔ اس لئے فائر بریگیڈ کا عملہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ درین اثنا ڈرائیور یونین کے عہدہ داروں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ شخص کے ساتھ مالی مدد کی جائے  تاکہ وہ اپنا کا روبار دوبارہ بحال کر سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button