چترال

چترال: بعض پولنگ اسٹیشن پر رات دیر تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا

a

چترال (گل حماد فاروقی، بشیر حسین آزاد) چترال کے بعض پولنگ اسٹیشن پر رات دیر تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ وادی کیلاش کے بمبوریت اور شیخانندہ گاوں کے پولنگ اسٹیشن پر رات دو بجے تک ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا۔ بعض پولنگ اسٹیشن پر عملہ کی کمی کی وجہ سے ٹرن اوٹ بہت کم رہا اور لوگ بہت دیر تک اپنی باری کے انتظار میں کھڑے رہے تاکہ ووٹ ڈال سکے۔

کامرس کالج کے ہال میں بجلی بھی نہیں تھی اور پانچ بجے کے بعد بھی ووٹ کا سلسلہ جاری رہا ۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے بعض ووٹرز حضرات نے شکایت کی کہ وہ پچھلے دو تین گھنٹوں سے قطار میں کھڑے ہیں اور اپنے باری کا انتطار کرر ہے ہیں تاکہ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کرسکی۔

شیخانندہ میں مقامی لوگوں کے فیصلے کے مطابق پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا تاکہ مردوں کے ساتھ حلط ملط نہ ہو جائے اور بعد میں مردوں نے ووٹ ڈالنا شروع کیا۔ وقت حتم ہوچکا تھا اور کافی تعداد میں لوگ اسی عمارت کے اندر یا آس پاس تھے جس پر پریزایڈنگ آفیسر نے ہدایت کی جو لوگ اس عمارت کے اندر موجود ہیں ان کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا جائے گا جس کی وجہ سے رات دو بجے تک ووٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری رہا۔

انتخابات میں چترال ٹو سے جے یو آئی کے امیدوار ریاض احمد دیوان بیگی 1864ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔جبکہ دوسرے نمبر پر آل پاکستان مسلم لیگ کے شہزادہ امیر حسانات الدین نے 1554ووٹ لیے۔یوسی ون چترال سے مولانا جمشید کامیاب جبکہ دوسرے نمبرپر پی پی پی کے قاضی فیصل سعید رہے۔ یوسی دروش ٹو سے آل پاکستان مسلم لیگ کے شہزادہ خالد پرویز کامیاب جبکہ دوجماعتی اتحاد کے حیدر عباس دوسرے نمبر پر رہے۔یوسی اویر سے پی ٹی آئی کے عبدالطیف 2319ووٹ لیکر کامیاب جبکہ مولانا رحمت نذیر1870, ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے.یوسی کوشٹ سے پی ٹی آئی کے غلام مصطفی ایڈوکیٹ 1739ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے امیدوار انجینئر ظفر 1682 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے ۔
مزید نتائج آرہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button