گلگت بلتستان

نگران وزیراعلیٰ نے حقوق تحریک گوجال کے اپیل کا نوٹس لے لیا، مطالبات پر غور اورعمل درآمد کے احکامات

گلگت(رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ شیر جہان میر نے حالیہ دنوں چھپنے والی اپیل اور عوام گوجال کے قرار داد کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو مطالبات کاجائزہ لے کر عمل درآمد کیلئے اقدامات کے احکامات دے دئیے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عوام گوجال نے سوست کے مقام پر سابق امیدوار حلقہ نمبر۶ ظفر اقبال کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں مطالبہ کیا تھا کہ گوجال ہنزہ کو فوری طور پر سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ سب ڈویژن گوجال کیلئے کیبنٹ نے پہلے ہی منظوری دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ قانون ساز اسمبلی میں منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں تحصیل گوجال کو الگ حلقہ بنا کر فوری الیکشن کرایا جائیں۔ اس کے علاوہ سوست ڈرائی پورٹ کو اقتصادی راہداری منصوبےکے اصل دستاویزات کے مطابق پہلا انٹری پوائنٹ بنایا جائے۔

ان مطالبات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے ظفر اقبال کی سربراہی میں حقوق تحریک گوجال کے نام سے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔ ان مطالبات کو اخبارات اور قرارداد کے ذریعے گلگت بلتستان کے مقتدر حلقوں سے اپیل کی گئی تھی جس پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو ان مطالبات کے حل کیلئے ہدایت جاری کر دی ہے۔

عوام گوجال اور حقوق تحریک گوجال کے اراکین نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر کا مطالبات پر نوٹس لینے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان جلد سب ڈویژن کا نوٹیفکیشن جاری کرکے عوام گوجال کے دیرینہ جائز مطالبے کا ازالہ کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button