صارفین کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان SCO

صارفین کیلئے خصوصی رمضان پیکج کا اعلان SCO

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) اسپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن (SCO) نے گلگت بلتستان کے اپنے تمام صارفین کیلئے رمضان کے بابر کت مہینے میں خصوصی رمضان پیکج 2015ء کا اعلان کیا ہے جسکا اطلاق یکم رمضان المبارک سے پورے مہینے کیلئے ہوگا۔

SCOخصوصی رمضان پیکج کے تحت ایس کام ،لینڈ لائن اور ناردرن وائرلیس پر صبح 4بجے سے رات 10بجے تک کال ریٹس 0.50پیسہ فی منٹ ہونگے۔ اسی طرح رات 10بجے سے صبح 4بجے تک صرف 5روپے فی گھنٹہ چارجز ہونگے ۔ جبکہ فی SMSکے نرخ 0.25پیسہ ہوگا ۔

اسی طرح سعودی عرب کے تمام لینڈ لائن نمبر وں پر 7.99روپے فی منٹ اور سعودی عرب کے تمام موبائل نمبروں پر 10.99روپے فی منٹ کے حساب سے چاجز ہونگے ۔ رمضان پیکج کی ایکٹویشن چارجز صرف 10روپے ،صارفین رمضان پیکج کی ایکٹویشن کیلئے اپنے لینڈ لائن اور موبائل نمبر سے 725پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

SCOکی جانب سے امیدکا اظہار کیا گیا ہے کہ خصوصی رعایتی رمضان پیکج کی اجراء سے SCOفیملی نیٹ ورک کے صارفین کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں 24گھنٹے انتہائی کم ریٹس پر اپنوں سے رابطے میں رہنے کا شاندر موقع میسر ہوگا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔