کھیل

چترال : چترال اسکاوٹس نے ڈسٹرکٹ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا

Polo final match
چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال میں پولو کے فروغ میں مقامی لوگوں اور فورسز خصوصا چترال سکاؤٹس کا بڑا ہاتھ ہے ۔ اس سلسلے میں مختلف اوقات میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اس کھیل کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گذشتہ روز ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ ایک ہفتہ جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا جس سے ہزاروں مقامی اور غیر مقامی سیاح محظوظ ہوئے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ چترال سکاؤٹس اور مستوج کے مابین کھیلا گیا ۔ جس میں چترال اسکاؤٹس نے مستوج کو تین کے مقابلے میں نو گولوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لی۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس بریگیڈئر نعیم اقبال تھے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پولو بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا باد شاہ ہے۔ یہی وجہ ہےکہ چترال کے عوام کھیلوں خاص کر پو لو میں انتہائی د لچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چترال کے لوگوں کی امن پسندی پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہے جس کی تقلید کی جانی چاہیے۔

کمانڈنٹ نے کہا کہ وہ چترال کے قدیم اور مقامی کھیلوں کے فروغ کیلئے چترال اسکاؤٹس کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن اقدامات کریں گے ۔ کھیل لوگوں میں محبت امن اور بھائی چارے کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور منفی سرگرمیوں سے روکتے ہیں chitral scouts winer۔ اس لئے کھیلوں کا فروغ تفریح کے علاوہ بھی اہمیت کے حامل ہے ۔

بریگیڈئر نعیم اقبال نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی بہترین کھیل پیش کرنے پرتعریف کی اور کامیاب ٹیم کیلئے پچاس ہزار ، رنر اپ ٹیم کیلئے پچیس اور انتظامیہ کیلئے بھی پچیس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔ بعد آزان دونوں ٹیموں کو ٹرافی بھیدیے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button