چترال

لواری ٹنل پراجیکٹ دسمبر 2016میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ایم این اے افتخار الدین

چترال ( بشیر حسین آزاد ) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن شہزادہ افتخار الدین نے کہا ہے کہ لواری ٹنل پراجیکٹ کے لئے وفاقی بجٹ میں دو ارب روپے کے علاوہ مزید دو ارب روپے رواں مالی سال کے دوران مہیا کرنے کا وفاقی حکومت کی طرف سے ان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں انتہائی اہمیت کا یہ پراجیکٹ دسمبر 2016میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے پی آئی اے کے چترال روٹ پر دو قسم کی وفاقی ٹیکسز ختم کرالئے ہیں جن میں ود ہولڈنگ ٹیکس اور سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی شامل ہیں جن کی مجموعی مالیت 1215روپے بنتی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عیدالفطر کے بعد جشن شندور کے موقع پر چترال کا دورہ کرنے والے ہیں جس کے دوران وہ چترال کی ترقی کے لئے مزید پیکچ کا اعلان کریں گے۔

شہزاد ہ افتخارنے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف خواتین کے جلوس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی اور پیسکو چیف کے نوٹس میں لایا ہے۔ مسئلے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگائی جاسکتی ہے کہ چترال میں خواتین پہلی مرتبہ احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ چترال کے ایم این اے نے رمضان المبار ک کے بابرکت مہینے کی آمد پر چترالی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک نیکی ، خیر اور صبر کا مہینہ ہے اور ہر مومن کواس ماہ ذیادہ سے ذیادہ نیکیاں کمانے کی فکر کرنی چاہئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button