استور: بے نظیربھٹوشہید کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی

استور: بے نظیربھٹوشہید کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

Benazir-Bhuttoاستور(بیورو رپورٹ) محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے حوالے سے صدر خواتین ونگ استور ساجدہ صداقت ہاوس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں پیپلزپارٹی کی خواتین کارکنوں نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں محترمہ شہید کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقعے پر خواتین نے محترمہ کی جمہوریت کیلئے قربانی کو سراہا اور کہا کہ بی بی شہید نے پاکستان میں جمہوریت کو قائم رکھنے کے لئے دن رات ایک کی اور آخر دم تک ملک سے وفاداری کرتے ہوئے جمہوریت کی بقاء کے لئے اپنی جان کا نظرانہ دیا۔

خواتین نے کہا کہ جب تک جان میں جان ہے بی بی شہید کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔آج ملک پاکستان میں خواتین کو جو مقام حاصل ہے وہ صرف اور صرف محترمہ کی مرہون منت ہے۔آخر میں بی بی شہید کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔