گلگت بلتستان

ہنزہ نگر: گندم کا بحران شدید شکل اختیار کر گیا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں گندم کی شدید بحران، عوام آٹے کے حصول کے لئے دردر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔ بازار میں تندور بند ہونے کی وجہ سے روزہ دار ، ملازمین ، طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سےہنزہ نگر کے بازاروں میں عوام آٹے کے حصول کے لئے مجبور پھر ر ہےہیں۔ بیشتر گھرانوں میں آٹا ختم ہو نے کی وجہ سے فاقے کی نوبت آپہنچی ہیں۔

محکمہ خوارک ہنزہ نگرکے گودام میں کسی بھی ایمرجنسی کا سامنا کرنے کے لئے گندم محکمہ کے پاس موجود نہیں ہے۔ محکمہ خوراک ہنزہ نگر کے حکام نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم کا یہ بحران نہ صرف ہنزہ نگر میں بلکہ پورے گلگت بلتستان میں جاری ہے جس کی وجہ سے عوام اورمعکمہ بھی پریشان ہیں۔ انشاللہ آئندہ چند دنوں میں گندم کے بحران پر قابو پایا جائے گا۔ گزشتہ روز پاسکو کی جانب سے 1لاکھ سے زائد بوریاں ایشو کر دئے گئے ہیں، جوں ہی سول سپلائی ہنزہ نگر کے حکام تک پہنچے گی عوام تک پہنچایا جائے گا۔

جبکہ دوسری جانب ہنزہ نگر کے عوامی حلقوں کی جانب سے گورنر گلگت بلتستان ، وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان برجیش طاہر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ اس مقدس ماہ میں عوام کے مشکلات میں کمی کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوام کو اس ماہ صیام میں افطاری اور سحری میں مشکلات پید ا نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button