گلگت بلتستان

تحصیلدارعلی آباد نےچھاپہ مارکرغیر معیاری اشیاء اور صفائی نہ کرنےوالے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کئے

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) سب ڈوثیرنل ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد کے تحصیل دار اور سٹی تھانہ علی آباد کے پولیس نفری نے گزشتہ روز ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد کے دکانوں، باربر شاپس، پولیڑی ڈیلرز، قصاب خانوں، ہوٹلوں، سبزی فروشوں پر چھاپے مارکرغیر معیاری اشیاء اور صفائی نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئیں۔

ہنزہ نگر کے غیر اعلانیہ ہیڈ کواٹر علی آباد میں تحصیلدار ، سٹی تھانہ پو لیس علی آباد کےہمراہ باربر شاپس جہاں پر صفائی کا ابتر نظام تھا ، سبز ی فروشوں، قصاب خانوں ، پولٹری ڈیلز اور ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص نطام اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں ، تندو ر کے وہ مالکان جو سرکاری وزن کے تحت روٹی عوام کو فراہم نہیں کر رہے تھے پہ بھاری جرمانے عائد کر دیا ۔ تحصیدار علی آباد غلام علی نے دکانداروں پر جرمانے کے علاوہ وارننگ بھی دیا ۔ انھوکہا کہ ماہ رمضان میں عوام کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا کر نا نہ پڑے چھاپوں کا یہ سلسلہ ہر ہفتے کیا جائیگا اور غیر معیاری اشیاء اور صفائی کے ناقص انتظامات کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائے جائیگی۔

اس موقع پر عوامی حلقوں کی جانب سے تحصلیدار علی آباد اور پولیس کے کامیاب کاروائیوں کو سراتے ہو ئے کہا کہ نہ صرف غیر معیاری اشیاء بلکہ ٹرانسپورٹروں کو زاید کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے تاکہ ماہ مقدس میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button