گلگت بلتستان

پر امن اور خوشحال گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی کے ضامن ہے- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تمام مکاتب فکر سے یکساں سلوک کیا جائے گا۔ تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائیگا اور تعلیم اور صحت کی سہولیات معیار کے مطابق فراہم کرنے کو یقینی بنائیںگے۔ علاقے میں امن اخوت اور بھائی چارگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے گلگت بلتستان کے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا اور تمام مکاتب فکر کی مشاورت سے علاقے کے مسائل کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

حافظ حفیظ الرحمن نے مزید کہا کہ شدت پسندی اور انتہا پسندی پھیلاکر ملک میں افراتفری پھیلانا غیر ملکی ایجنڈا ہے جس کا سختی سے قلع قمع کردیا جائے گا اور تمام منفی رجحانات کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت موثر حکمت عملی بنائے گی اور ملکی سطح پر بنائے گئے نئے قوانین کے تحت قابو پایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام علاقوں کے نسبت گلگت بلتستان سب سے زیادہ محفوظ علاقہ ہے یہی وجہ ہےکہ غیر ملکی سیاح بغیر سیکیورٹی کے تمام علاقوں اور سیاحتی مقامات پر آتے جاتے ہیں جبکہ غیر ملکی منصوبوں پر بھی مختلف ملکوں کے انجینئرز ،ڈاکٹر ز اور بڑی تعداد میں مزدور خدمات انجام دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پر امن اور خوشحال گلگت بلتستان پاکستان کی ترقی کے ضامن ہے کیونکہ گلگت بلتستان میں دیامر بھاشا ڈیم ،بونجی ڈیم، پاک چین اقتصادی راہداری اور مستقبل میں 50ہزار میگا واٹ بجلی جیسے منصوبوں کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button