چترال

تین سیاسی جماعتوں نے ضلعی نظامت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرحمن کی حمایت کا اعلان کردیا

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال کی سیاست ڈارمائی صورتحال اختیار کرنے لگی ہے ۔ جمعرات کی رات دیر گئے ضلع کونسل چترال میں موجود تین سیاسی جماعتوں کی طرف سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرحمن کی حمایت کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں پی ٹی آئی کے راہنما عبدالطیف، پی پی پی کے ضلعی صدر سلیم خان اور اے پی ایم ایل کے ضلعی صدر شہزادہ خالد پرویز کے علاوہ دیگر اراکین بھی شامل تھے۔

اجلاس میں ضلع کونسل کے اراکین سے مشاورت کی روشنی میں ضلعی نظامت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن کی حمایت کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر و ایم پی اے سلیم خان نے کہا تینوں جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں باضابطہ طور پر فیصلہ کر لیا گیا کہ ضلع چترا ل ایک حساس اوراہم علاقہ ہے۔ اس علاقے اور یہاں کے عوام کے عظیم تر مفاد میں ضلعی نظامت کے لئے جمعیت علماء اسلام کے سابق رکن صوبائی اسمبلی و ممتاز عالم دین مولانا عبدالرحمن کی حمایت کی جائے۔

اس سلسلے میں تینوں جماعتوں کے تمام ممبران متفق ہیں جنکی ضلع کونسل میں تعداد 15ہے اور ضلعی نظامت کے لئے مولانا عبدالرحمن کی جیت اب یقینی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر سیٹوں کے حوالے سے بعد کے اجلا س میں فیصلہ کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button