گلگت بلتستان

اشکومن: گندم کا بحران، عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔمحکمہ سول سپلائی نے تحصیل اشکومن کوما ہ جون کا کوٹہ دینے سے انکارکردیا،عوام گزشتہ دو مہینوں سے گندم کے دانے دانے کو ترس رہے ہیں ،علاقے کے عوام نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سول سپلائی غذر نے تحصیل اشکومن کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ماہ جون کے لیےگندم کا کوٹہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عوام گزشتہ دو مہینوں سے گندم کے دانے دانے کو ترس رہے ہیں لیکن متعلقہ حکام چین کی بانسری بجارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں عوامی ایکشن کمیٹی اشکومن اور عمائدین نے اس سلسلے قائم مقام ڈپٹی کمشنر غذر اور سی ایس او سے بھی ملاقات کی لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ برآمد نہ ہوسکا جبکہ ایکشن کمیٹی کے کل چٹورکھنڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سول سپلائی آفیسر غذر نے جون کا کوٹہ فراہم کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ ان کے پاس جو گندم تھا وہ غذر کے دیگر علاقوں کو دئے گئے ہیں لہٰذا اب محکمہ سول سپلائی کے پاس اشکومن کو دینے کے لئے گندم موجود نہیں۔

صورتحال پر غور کے لئے کل مورخہ 5جولائی کو اشکومن کے سماجی وسیاسی عمائدین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں محکمہ سول سپلائی کی جانب سے ہونے والی زیادتی اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ایکشن کمیٹی اشکومن نے گندم کے معاملے پر پہلے ہی 6جولائی کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button