گلگت بلتستان

دریا شیوک کے کنارے نہاتے ہوئے 13 سالہ سید بریر ڈوب گیا

P1030436گانچھے(محمد علی عالم) خپلو محلہ خانقاہ سے تعلق رکھنے والا سید بریر دریا شیوک کے کنارے نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ مقامی لوگوں نے کئی گھنٹے کوشش کرکے لاش نکال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دریا شیوک کے کنارے کوقتونگ کے مقام پر نہاتے ہوئے
13 سالہ سید بریر ڈوب گیا تھا۔ ضلع میں ریسکیو کا ادارہ نہ ہونے سے مقامی لوگوں نے مشکلات کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرکے میت کوورثا ء کے حوالے کردی ہے۔

اس سے قبل میت کو ڈی ایچ کیو ہسپتال خپلو لے جا یا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ جواں سالہ لڑکے کے میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گی،ا ہر کوئی اشک بار اور فریاد کرنے لگا۔ ریسکیو کرنے والے جوانوں کی کوششوں کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے اور گلگت بلتستان حکومت سے رضاکار جوانوں کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریسکیو کے لئے ضروریات پر مبنی سامان پہنچانے میں فلاحی ادارہ انصاف نے کلیدی کردار ادا کیا۔

P1030443

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button