ماحولچترال

عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی طرف سے تقریبات کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد) عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے سنو لیپرڈ فاونڈیشن نے کوغذی، کجو اور کالاش ویلی بریر میں تقریبات کا اہتمام کیا جس کا مقصد زمین کو آلودگی سے درپیش خطرات سے آگہی پھیلا نے اور اس کے سدباب میں عوام کو شامل کرنا تھا۔ آئیڈئل پبلک سکول کوغذی اور ہائی سکو ل کجو میں منعقدہ تقریبات میں تقریری مقابلے ہوئے جن میں ماحول کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ سنو لیپرڈ فاونڈیشن کے سربراہ خورشید علی شاہ اور ڈی۔ ایف۔ او وائلڈ لائف امتیاز حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماحول کو صاف رکھ کر ہم اس کائنات کی طبعی عمر میں اضافہ کرسکتے ہیں جوکہ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے سخت خطرے کی زد میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ طالب علم اس سلسلے میں بنیادی کردار کے حامل ہیں جوکہ عوام میں آگہی پھیلانے کے بے شمار مواقع رکھتے ہیں اور اپنے عمل سے وہ دوسروں کو عملی سبق دے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنو لیپرڈ فاونڈیشن نے اس وجہ سے مختلف سکولوں میں نیچر کلبوں کا قیام عمل میں لاکر ان کو تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر طلباء وطالبات نے حمد ونعت ،ملی نعمے اور مختلف خاکے بھی پیش کئے گئے۔ سول سوسائٹی کے اراکین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس دن کی مناسبت سے گورنمنٹ ہائی سکول بریر میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پاک آرمی کے میجر مبتدا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر معین الدین خٹک اور ڈی۔ایف۔ او چترال گو ل نیشنل پارک محمد بزرگ نے طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جنہوں نے ماحولیات کے موضوع پر ڈرائنگ کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ انہو ں نے سنو لیپرڈ فاونڈیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ماحول کی اہمیت سب پر عیاں ہونے پر کرہ ارض پر رہنے والے تمام انسان اس کی بقا ء کے لئے فکر کرنے پر مجبو ر ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button