گلگت بلتستان

وفاق گلگت بلتستان کو آئینی حق دینے کی بات کرے توکشمیری مخالفت شروع کرتے- صلاح الدین ایوبی شگری رہنما پاکستان تحریک انصاف شگر

شگر(عابد شگری) پاکستان تحریک انصاف شگر کے رہنماء صلاح الدین ایوبی شگری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کشمیریوں کی جاگیر نہیں جس پر وہ اپنا حق جتائیں۔ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی آزادی خود لڑ کر حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حالت اور 67سالوں سے گلگت بلتستان کیلئے کچھ نہ کرنے والے آج گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ سمجھتے ہیں۔

وفاق جب بھی گلگت بلتستان کو کوئی آئینی حق دینے کی بات کرتا ہے توکشمیریوں نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی مخالفت کی ہے۔ کشمیری قیادت نہیں چاہتے کہ گلگت بلتستان کی عوام کو ان کا جائز حق ملیں۔ ہم ان نام نہاد کشمیری لیڈورں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کا کشمیر سے کوئی تعلق نہیں۔ ہماری رسم و رواج،ثقافت،ادب اور زبان کشمیریوں سے بالکل مختلف ہونے کیساتھ ساتھ کشمیر سے ہمارے جغرافیائی طور پر بھی کوئی واسطہ نہیں۔ گلگت بلتستان کو سازش کے تحت کشمیر کیساتھ الجایا ہوا ہے۔ پا کستان کی حکومت بلا تاخیر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بناے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button