Uncategorized

چترال: دستور کی خلاف ورزی پر جے یو آئی سے وابستہ چار ممبران کو شوکاز نوٹس جاری

jui ijlasچترال(بشیر حسین آزاد)جمعیت علمائے اسلام ضلع چترال کی کابینہ اور پارلیمانی پارٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس زیر صدارت قاری عبدالرحمن قریشی منعقد ہوا۔اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام سے وابستہ چار ممبران ڈسٹرکٹ کونسل کو اجلاسوں میں غیر حاضری کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ان ممبران نے دستور کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے الگ اجلاس منعقد کیے اور مختلف پارٹیوں سے مذاکرات کیے۔اور ضلعی نظامت کیلئے نام کا اعلان کیا۔ لہذا ان وجوہات کی بنیاد پر بھی اُن کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا جو تین دن کے اندر جواب دینے کے پابند ہونگے۔جواب نہ آنے کی صورت میں مزید کاروائی کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔

اس شوکاز نوٹس میں ان چار ممبران پر یہ پابندی لگادی گئی کہ یہ کسی سے مذاکرات ،بیان بازی اور گروپ بندی سے پرہیز کریں۔بصورت دیگر بنیادی رکنیت ختم کرنے تک کا فیصلہ کیا جائیگا۔

اجلاس میں دروش کے جنرل سیکرٹری قاری فضل حق کو ان کے غیر ذمہ دارانہ حرکات پر عہدے سے برطرف کیا گیا اور قاری فضل حق،قاری جمال عبدالناصر اور حاجی غلام محمد کی بنیادی رکنیت کو معطل کیا گیا۔

اجلاس میں ضلعی سالار عبدالسلام کی درخواست منظور کرکے انکو عہدے پر بحال کردیا گیا جو چند دن پہلے استعفٰی دے چکے تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button