گلگت بلتستان

SUPARCO دیامر بھاشا ڈیم کے علاقےکا سیٹیلائٹس کے زریعے نگرانی اور صیح پیمائش میں مدد دیگا

ww(پ ر) گلگت بلتستان حکومت ، واپڈا اور پاکستان کے خلائی تحقیقات کے ادارے SUPARCO کے مابین ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت SUPARCO دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیئے خریدی جانے والی زمین کی پیمائش کو ہرممکن طریقے سے شفاف بنانے کےلیے اپنی خدمات پیش کرے گا۔ اسلام آباد میں ہونے والی اس معاہدے کی تقریب میں ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان سبطین احمد ، ڈائریکٹر سپارکو ڈاکٹر شفیق احمد اور تنویر احمد چیف انجینئر واپڈا نے معاہدے پر دستخط کیئں۔

اس معاہدے کے تحت SUPARCO ڈیم تعمیر کیے جانے والے علاقے کی فضا سے سیٹیلائٹس کے زریعے نگرانی کرے گا اور صیح طریقے سے پیمائش میں مدد دیگا۔ مقامی طور پر پٹواری اورتحصیلداروں کی جانب سے پیش کیئے جانے والے ریکارڈ کی اس سیٹیلائٹ ڈیٹا کی مدد سے تصدیق کی جائے گی اور اس سلسلے میں پہلے ہی سیٹیلائٹس کی مدد سے فیلڈ میں پیمائش کا کام کرنے والے ریوینو سٹاف کے کام کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ مذکورہ معاہدے کے بعدSUPARCO زمینوں کے حصول اور اس کی مد میں ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے افراد کو کی جانے والی ادائیگیوں کا بھی کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کرے گا۔

پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کی اس طرح کے کام کے لیئے SUPARCO کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جس سے ڈیم کے لیئے خریدی جانے والی زمیں اوراسکی مد میں پیسوں کی ادائیگی کا مکمل اور شفاف ریکارڈ مرتب کیا جا سکے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button