گلگت بلتستان

اشکومن میں گلگت بلتستان سکاوٹس کی کاروائی، ڈیڑھ کلو افیون برآمد، سمگلرگرفتار

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ جی سکاؤٹس ایمت چوکی پر تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو افیون برآمد،ملزمان افیون سمیت ایمت پولیس کے حوالے،عوام علاقہ کا جی بی سکاؤٹس کو خراج تحسین ۔

ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کے درمیانی شب گلگت بلتستان سکاؤٹس کی چوکی واقع ایمت میں ڈیوٹی پر مامور نائیک سید ظفر اور لانس نائیک غلام نبی نے موٹر سائیکل نمبر AJK 7202 پرسوار دو افراد سے تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو افیون برآمد کرلی اور ملزمان عبد الرزاق ولد دردانہ ساکن تشنلوٹ اور الف نور ولد محمد میر ساکن مجاور جنگل کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ ایمت کے حوالے کردیا۔ملزمان گاہکوچ سے تشنلوٹ جارہے تھے۔پولیس تھانہ ایمت نے ملزمان کے خلاف حکم امتناع منشیات 3/4کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔علاقے کے سماجی حلقوں نے جی بی سکاؤٹس کی کارکردگی پر چوکی انچارچ اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button