گلگت بلتستان

انتظار کی گھڑیاں ختم، تین ستمبر کو وزیر اعظم نواز شریف ہنزہ میں قراقرم ہائے وے پر بنے سرنگوں کا افتتاح کریں گے

10409309_906805416060122_2791015224876960117_n
قراقرم ہائے وے پر بنے ایک سرنگ کا اندروںی منظر

ہنزہ نگر( اجلال حسین ) بالائی ہنزہ کے 25ہزار سے زائد عوام کا انتظار عنقریب چند دنوں میں ختم ہونے کا امکان ، میاں محمد نواز شریف وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان 27ارب روپے زائد خرچ ہونے والی عطاآباد ٹنل کا افتتاح کر ینگے۔ سرکاری سطح پر انتظامات مکمل ہو گئے۔ 3ستمبر کو وزیر اعظم پاکستان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے گے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف چین کی تعاون سے7 کلومیٹر سے زائد ٹنل جس پر 27ارب روپے سے زائد اخراجات ہوئے ہے کا افتتاح کرینگے ۔ جبکہ اس کے لئے ہنزہ نگر انتظامیہ کی جانب سے سرکاری سطح پر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 4جنوری2010ء کو عطاآباد ہنز ہ میں لیڈ سلائیڈنگ ہو نے کی وجہ سے دریائے ہنزہ مکمل طور پر بند ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 15کلومیٹر سے زائد کا جھیل وجود میں آئی ہے جسکی وجہ سے شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ جھیل کے زد میں آگیا تھا۔ شاہراہ قراقرم بند ہونے کی وجہ سے بالائی ہنزہ کے25ہزار سے زائد آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے اور پاک چین تجارت بھی برُی طرح متاثر ہو گئی تھی۔ عطاآباد ٹنل کی افتتاح کے بعد بالائی ہنزہ کے عوام کا انتظار ختم ہو گا اور باآسانی اپنے ضروریات زندگی بحال ہو جائی گی ۔ بالائی ہنزہ کے عوام کے علاوہ پاک چین سرحد پر تجارت کرنے والے تاجر بھی ٹنل کے افتتاح کر لئے بے صبری سے انتظار کر ہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button