گلگت بلتستان

وزیر اعظم کا دورہ ہنزہ موسم کی نذر ہوگیا، این ایچ اے من مانیوں سے بازنہیں آیا, مقامی اکابرین و عمائدین اور صحافی یکسر نظر انداز

ہنزہ نگر (اجلال حسین ) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورے ہنزہ موسم کے باعث منسوخ ہو گیاعطاآبادٹنل NHA کی بھر پور تیاریاں سرکاری افسروں کے لئے فوٹو سیشن تک محددو ہوگئی، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے استقبال کے لئے نہ صرف ہنزہ نگر کے صحافیوں کو بلکہ ہنزہ کے عوام بھی بے چین تھے مگر صوبائی حکومت نے ان کے لئے نوگو ایریا قرار دیا تھا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورے ہنزہ جہاں پر عطاآباد جھیل ٹنل کا افتتاح کرنا تھا موسم کے خرابی کے باعث منسوخ ہو گیا ، گلگت بلتستان کے صوبائی وزرا، ارکین اسمبلی و دیگر سرکاری افسران اور ان کے علاوہ دوست ملک سے سے انے والے مہمان عطاآباد ٹنل پر وزیر اعظم پاکستان کی راہ تکتے رہ گئے۔جبکہ این ایچ اے اور سی آر بی سی نے ٹنل کے افتتاح پر کروڑوں روپے کی اخراجات کیں، NHAکا ایک انوکھا کارنامہ یہ دیکھنے میں آیا کہ ہنزہ نگر ایک سیاحتی مقام ہونے کے ساتھ دنیا بھر کے سربرہان اور سیاحوں کی بڑی تعد اد علاقے کا روخ کرتے ہے جن کے لئے قیام وطعام کے علاوہ مختلف تقریبات میں ہرممکن اقدامات کرتے ہے مگر این ایچ نے کے حکام نے ہنزہ نگر کے عوام کو نظر انداز کرنے کے علاوہ ساونڈ سسٹم ، کھانے پینے کا سامان ، مہمانوں کے لئے قیام وطعام کا بدوبست بھی این ایچ اے نے اپنی من پسند وں کو نوازہ تھا جن کا تعلق گلگت بلتستان سے نہیں تھا۔وزیر اعظم پاکستان کے گزشتہ روز ہونے والی دورے میں ہنزہ نگر کے صحافیوں کو یکسر نظراندار کر دیاتھا۔ گزشتہ دنوں ہونے والے وزیر اعظم پاکستان کے دورے پر ہنزہ نگر سے سے تقریباً 20مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے کارکن کے علاوہ گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین اور گلگت بلتستان اسمبلی کے چند ممبران ا س تقریب میں مدعو تھے۔ جبکہ ہنزہ نگر کے بیشتر مسلم لیگی اور عوام گلگت بلتستان کے حکومت کی جانب سے یکسر نظر انداز کرنے پر نہایت مایو س رہ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان کا دورے گلگت بلتستان تیسرے دفعہ موسم کے باعث منسوخ ہو گیامگر گزشتہ روز ہونے والی تیاریوں میں این ایچ اے نے کروڑوں روپے اس مد میں خرچ کئے ہونگے۔عوامی حلقوں کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہنزہ نگر نے گورنر گلگت بلتستان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے دورے کے دوران علاوے کے متعبرین و اکابرین ، علاقے کے سیاسی و مذہبی نمائندے ، مقامی صحافیوں کوہونے والی قتریب میں مدعو کیا جائے تاکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جوکہ عوام کا وزیر اعظم ہے نہ صرف ایچ اے کا ، عوام ہنزہ نگر ان کا استقبال کرنا چاہتے ہے موقع دیا جائے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button