گلگت بلتستان

چھشی (گوپس) واقعے کے بعد غذر میں عدم تحفظ کی فضا قائم ہے، گلگت بلتستان سکاوٹس تعینات کی جائیں

گلگت (نعیم انور) چھشی واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کا رکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،میڈ یا پر طا لبان کی طرف سے واقعہ کی زمہ داری قبول کرنے کے بعد غذر کے عوام نے اپنے آپکو غیر محفوظ قرار دیتے ہو ئے غذر کے با رڈر ایر یاز پر گلگت بلتستان سکو اٹس تعینات کر نے کا مطا لبہ کر دیا ہے۔غذر کے مختلف نالہ جات میں پولیس کی تعیناتی صرف اور صرف دیکھاوا ثابت ہو گیا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقبل قریب میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے فوری طور پر تحصیل گو پس اور تحصیل پو نیال میں جی بی سیکو اٹس کی چھاونیاں قائم کی جائے تاکہ ضلع غذر کے سرحدوں کی حفاظت یقینی بنا یا جا سکے ۔نیز آئیندہ پو لیس میں ہو نے والے بھرتیوں میں ضلع غذر کا کو ٹہ بڑھا یا جا ئے اور غذر کے پولیس جو دیگر اضلاع میں تعینات ہیں انھیں فوری طو رپر ضلع غذر بھیج دیا جا ئے تا کہ اس طر ح کے واقعات کا سد باب ہو سکے ۔

ما ضی میں ضلعی ہیڈ کواٹر کے نو احی گاوں سپلی میں کو لر بم بر آمد ہوا مگر واقعہ ملوث ملزما ن کی تا حال کو ئی پتہ نہ چل سکا اور اُس واقعہ کی تحقیقات 

سرد خانے کی نظر ہو گئی جس کے باعث چھشی نالہ جیسے خطرناک واقعہ رونما ہو ا۔غذر کے عوام نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے مطا لبہ کیا ہے کہ غذر میں اس جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مربوط قسم کی اقدامات اُٹھا ئے جائے اور مملکت کے اداروں کو چینج کرنے والے دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button