گلگت بلتستان

سیکریٹری خارجہ پاکستان کا گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینا افسوسناک ہے: دیدار علی، شعیہ علماء کونسل

گلگت ( پ ر ) 7 سمبر 2015 ء کو سیکریٹری خارجہ پاکستان کے ایک اخباری بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر دیدار علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں پوری قوم اور افواج پاکستان یوم دفاع کو گولڈ ن جوبلی کے طور پر map-gb1منارہے تھے اور 7 دسمبر کویوم فضائیہ کے طور پر منایا جارہا تھا ۔ جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اپنی تقریر میں کشمیر کے مسئلہ کو 1947 ء کے تقسیم بر صغیر کا نا مکمل ایجنڈا قرار دیا اور اسی تقریب میں این ایل آئی رجمنٹ کو اہمیت دے کر ثابت کیا کہ این ایل آئی قومی اہمیت کی حامل فورس ہے جس سے پورے گلگت بلتستان میں خوشی کی لہر دوڈ گئی ہے خوشی کے ایسے موقع پر سیکریٹری پاکستان کی طرف سے منعقد ہ پریس بریفنگ میں گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دینا قابل افسوس ہے اور اس علاقے کو صوبہ نہ بنانے کا اعلان کرنا افسوس کا مقام ہے موجودہ وفاقی حکومت کئی بار کہہ چکی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے تحت اس علاقے کی آئینی حیثیت کا تعین کیا جارہا ہے اس حوالے سے سرتاج عزیز کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو آئینی حیثیت کا تعین کرے گی گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے بارے میں متضاد بیانات آنا قابل تشویش اور افسو س ہیں اس سے قبل بھی بعض وفاقی وزراء کی جانب سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار نہ دینے پر بیانات آتے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حیثیت کے حوالے سے آزاد کشمیر کے سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھی مداخلت ہوتی رہی ہے جو کہ قابل افسوس ہے گلگت بلتستان کے عوام کو گزشتہ 68 سالوں سے بے آئین رکھا کسی طور پر بھی درست نہیں ہے گلگت بلتستان کاخطہ نہایت حساس او ر اہمیت کا حامل ہے اقتصادی راہداری کی تعمیر میں بیرونی دشمنوں کی طرف سے رکارٹ کی سازش قرار دی جا سکتی ہے دیدار علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین میں تمام مذہبی سیاسی جماعتیں مل کر اسمبلی میں بل پیش کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button