گلگت بلتستان

بلتستان کے دونوں اضلاع میں کامیاب شٹر ڈاون ہڑتال، ودہولڈنگ ٹیکس نامنظور

IMG_20150909_101017536

سکردو (رضاقصیر ) انجمن تاجران کی کال پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بدھ کو بلتستان کے دونوں اضلاع سکردو اور گانچھے میں کامیاب شٹر داؤن ہڑتال رہی تمام مارکیٹیں ، بازار اور کاروبار بند رہے ہوٹلز کو بھی تالے لگ گئے دفتروں میں ملازمین حاضری بہت کم رہی سڑکوں پر ٹریفک بھی انتہائی کم رہی ماکیٹیں ، دکانیں سب بند ہونے کے باعث شہریوں کو روزمرہ کی اشیاء کی خریداری میں سنگین مشکلات پیش آئیں انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی حقوق دیئے بغیر کسی قسم کا ٹیکس نافذ نہیں کرنے دیں گے ہم متحد ہو گئے ہیں کسی کو ٹیکسوں کے ذریعے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ہڑتال سے کام نہ بنا تو پورے خطے کو جام کردیں گے جو بھی صورت حال پیدا ہو گی اس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی بلتستان کے عوام نے کامیاب اور تاریخی ہڑتال کرکے ثابت کر دیا کہ وہ کسی غنڈہ ٹیکس کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ آئینی حقوق کی باتیں کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اس لئے اس علاقے کو حقوق نہیں دیئے جاسکتے جب حکومت حقوق نہیں دے سکتی ہے تو ہم ٹیکس کیسے دے سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیمیں پورے خطے میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاریاں کررہی ہیں جب احتجاج ہوگا تو تاریخی ہو گا اور سب لوگ دنگ رہ جائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button