گلگت بلتستان

میر غضنفر علیخاں نے مارخور محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کر دیا

12002344_10153035696372617_6262936161410439516_o
ہنزہ ( بیورو رپورٹ) میرغضنفر علی خان ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے محکمہ وائلد لائف ہنزہ نگر کے حکام کو بالااخر آئی بیکس کا بچہ حوالہ کر دیا۔ڈی سی ہنزہ برہان افندی اور محکمہ وائلڈ لائف ہنزہ نگر کے ڈویثرنل افسر یعقوب نے میر غضنفر علی خان سے طویل گفت شیند کے بعد آئی بیکس کے بچے کواپنی تحویل میں لے کر محکمے کے حکام کےحوالے کر دیا۔
صوبائی وزیر جنگلا ت و جنگلی حیات محمد وکیل کے احکامات پر پچھلے کئی دنوں سے آئی بیکس کا بچہ بازیاب کروانے کے لئے نہ صرف سرکاری سطح پر کوششیں ہو رہی تھی بلکہ کئی دنوں سے گلگت بلتستان کے مختلف اخبارات میں میر غضنفر علی خان کے پاس غیر قانونی طور رکھی گئی آئی بیکس کے بچے کے حوالے سے خبریں چلائی جارہی تھیں۔ صوبائی وزیر نے آئی بیکس کا بچہ بازیاب کروانے کے لئے محکمے کے حکام کو ہر ممکن کاروائی کرنے کا حکم دیا تھاجس پر وائلڈ کے ڈویثرنل افسر یعقوب نے باضابطہ محکمے کے درجنوں ملازموں کو ہنزہ پہنچایا گیا تھا۔
تاہم ڈی سی ہنزہ اور ڈویثرنل افسر ہنزہ نگر کے ساتھ امیاب مذاکرات کے بعد میر غضنفر علی خان نے آئی بیکس کے بچہ کو محکمہ کے حکام کے حوالہ کر دیا، جس کےبعد بازیابی کے لئے چھاپے کی نوبت نہیں آئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مارخور کا بچہ آنکھوں کی تکلیف میں مبتلا ہے، اور اسے علاج کے لئے گلگت  میں واقع ویٹرنری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حالت میں بہتری آنے کے بعد مارخور کے بچے کو خنجراب نیشنل پارک میں چھوڑ دیا جائیگا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button