گلگت بلتستان

گلگت-سکردو روڑ کی تعمیر نو میں مزید تاخیر برداشت نہیں کریں گے، بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی

Gilgit-Skardu00سکردو (بیور و رپورٹ) انجمن تاجران ، ٹرانسپورٹرز ایسو سی ایشن ، پیڑول پمپ ایسو سی ایشن ، ٹرک آنرز ایسو سی ایشن ،گڈز فارورڈنگ یونین ، آئیل ٹینکرز ایسو سی ایشن نے گلگت ، سکردو روڈ کی تعمیر میں تاخیر اور پلوں کی خستہ حالی پر شدید تشویش کااظہار کیاہے اور روڈ کی تعمیر کو یقینی نہ بنانے اور پلوں کی مرمت نہ کرنے کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دی ہے انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر ، پیڑول پمپ ایسو سی ایشن کے صد ر حاجی امین ، ٹرک آنر ز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی بشیر ، آئیل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے صدر اشرف حسین ، ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر احمد جیو، گڈز فار ورڈنگ یونین کے صدر احسان علی نے کہا ہے کہ گلگت سکردو کی تعمیر میں غیر ضروری حربے استعمال کئے جارہے ہیں اس روڈ پر موجود تمام پل ناقابل استعمال ہو گئے ہیں جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں کئی مرتبہ روڈ کی فوری تعمیر اور پلوں کی مرمت کامطالبہ کیا گیا تاہم حکمرانوں نے ہمارے مطالبات پر کان دھرنے کی زحمت گوارہ نہ کی روڈ اور پلوں کی خستہ حالی کے باعث بلتستان میں کاروبارز زندگی تقریباًمفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور تاجر تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے تجارت ، سیاحت تباہ ہو گئی ہے لیکن حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ عالم برج ، اور شہید پل کی حالت انتہائی خراب ہو گئی ہے دونوں پلوں کے رسے پچھلے کافی عرصے سے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ان پلوں پر بڑی گاڑیوں کو فل لوٹ لے کر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے پل پر گاڑیوں کو اس وقت تک جانے نہیں دیا جاتا ہے جب تک گاڑی میں موجود آدھے سے زیادہ سامان اتار ا نہیں جاتا پلوں کی خستہ حالی اور ناگفتہ بہہ حالت کے باعث تاجر وں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا ہے پچھلی حکومت نے پلوں کی تعمیر اور روڈ کی تعمیر کیلئے کئی سنجیدہ کوشش نہیں کی موجودہ حکومت بھی روڈ کی تعمیر اور پلوں کی مرمت میں قطعی طورپر سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم محب وطن لوگ ہیں ہمارا امتحان لیا جارہا ہے اور ہمیں حالات خراب کرنے پر اکسا یا جارہا ہے پاک فوج ایسی قوتوں کی سازش ناکام بناتے ہوئے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر اور پلوں کی مرمت کیلئے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ گلگت، سکردو روڈ پر واقع تمام پلوں کی لائف ختم ہو گئی ہے کسی بھی وقت بہت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے حادثہ ہونے کے بعد رونے کے بجائے حکومت قبل از وقت پلوں کو حادثے سے محفوظ بنانے کیلئے کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ ہم تنگ آگئے ہیں ہماری معیشت تجارت سب کچھ تباہ وبرباد ہو گیا ہے فوری طورپر روڈ کی تعمیر اور پلوں کی مرمت کویقینی نہ بنایا گیا تو بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی گورنر، وزیر اعلیٰ ، سپیکر ، چیف سکریٹری روڈ کی خستہ حالی اور پلوں کی ناگفتہ بہہ حالت کو ٹھیک کرنے کیلئے کردار ادا کریں اور وفاق پر دباؤ بڑھائیں انہوں نے کہا کہ ساز ش کے تحت ہماری معیشت تباہ کی جارہی ہے سازشی قوتیں نہیں چاہتی ہیں کہ ہماری معیشت مضبوط اور مستحکم ہو گلگت سکردو روڈ جہاں تجارتی اور سیاحتی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے وہیں یہ شاہراہ دفاعی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے حکومت روڈ کی تعمیر اور پلوں کی مرمت میں مزید کسی قسم کی تاخیر نہ کرے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button