صحت

ڈپٹی کمشنر نگر نے چھلت ہسپتال کا دورہ کیا، ملازمین کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیا

ہنزہ نگر (اجلال حسین) ڈپٹی کمشنر نگر آصف رضا کا عہدہ سنبھالنے کے بعد RHC چھلت کا دورہ ,اپنے دورے میں ہسپتا ل میں مریضوں کے لئے سہولیات اور مالزمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع نگر کے قیام کے فوری بعد ڈی سی نگر ایکشن میں آگئے، گلگت بلتستان کے دوسرے RHC کا دورہ کیا ۔اپنے ہنگامی دورے میں انہوں ہسپتال میں تعینات لیڈی ایم او ڈاکٹر عروج سے ہسپتا ل میں مسائل سے متعلق تفصیل سے گفتگو کی انہوں نے بتایا کہ ہسپتا ل میں ادویا ت کی کمی کا سامنا ہے ۔ڈی سی کے دورے سے کچھ لمحے پہلے ڈی ایچ او شہنشا ہ نے بھی ہسپتال کا دورہ کیا ۔اور ادویات کا ۔ضروری مقدار میں کیھپ پہنچانے اور کیمونٹی افراد کی ڈیمانڈ پر اضافی ایل ایچ وی کو تنخواہ فراہم کرنے کی ذمہ داری لی ۔ ڈی سی نگر نے عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ضلع نگر کی ترقی کو مثالی بنانے کے لئے عوام میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ڈی سی نے بتایا کہ وزیر اعلی کے حصوصی احکامات ہیں کہ عید کے فوری بعد ضلع نگر کا افتتاح کرنے آ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تعلیم اور صحت کے اداروں پر خصوصی توجہ دے کر ترجیحی بنیادوں پر ایسے اقدامات طے کرنا ہے جس سے ان اداروں کی کار کردگی بہتر ہو۔انہوں نے اس عزم کو دہراتے ہو کہا کہ میں ضلع ہم نے نگر کو اپنے اداروں کے ساتھ مل کر ٹھوس اقداما ت کر ذریعے مثالی ضلع بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نگر کو اپنی تاریخی شناخت ملنے پے اور مجھے اس ضلعے کا اولین ڈی سی ہونے کا اعزا حاصل ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع ہنزہ کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا میں مثالی ضلع ہے کیو نکہ ہنزہ کے لوگ اس ضلع کو خود بنانے میں زیادہ حصہ دار ہیں انہوں نے کہا کہ اصل قدرتی خوبصورتی تو ضلع نگر میں ہے لیکن جا نتے سب ہنزہ کے حوالے سے ہیں ۔ہسپتا ل کے مختلف حصوں کے معائنے کے دوران ڈیٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ہسپتال میں مائیکرو لیب کی کمی ہے جبکہ ڈیسی آصف رضا نے ہسپتال کے میڈیکل سٹور میں ادویا ت کی کمی سے متعلق سیکر ٹری ہیلتھ سے بات کر کے ادویات کی کمی دور کرنے کا وعدہ بی کی۔انہوں نے ڈاکٹروں کی کمی سے متعلق بتایا کہ ہسپتال میں تعینات تمام ڈاکٹرز کو ہسپتال میں لانے کیلئے بھی بات کی جائے گی۔کمیو نیٹی کے نمائیندے افراد نے ڈپٹی کمشنر نگر آصف رضا کے ہسپتال دورے کو احسن اقدام قرار دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button