گلگت بلتستان

پولیس بھرتیوں میں ضلع ہنزہ کا کوٹہ مضحکہ خیز حد تک کم ہے، سلطان اللہ بیگ رہنما مسلم لیگ ن

ہنزہ (اجلا ل حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سلطان اللہ بیگ نے کہ گلگت بلتستان پولیس میں کچھ دنوں ہونے والی بھرتیوں میں ضلع ہنزہ کے لئے مختص کوٹہ کی سیٹیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ گلگت بلتستان میں سب زیادہ آبادی (ووٹرز) والے حلقے کو دس سیٹیں دے کر علاقے کے عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کو آئی جی پی کے اقدامات پر بھروسہ ہے کہ برتیاں شفاف طریقے سے ہونگی، لیکن دس سیٹیں ایک ضلع کے لئے مختص کرنا علاقے کے ساتھ زیادتی کرنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے الزم لگایا کہ اس سے پہلے بھی ہنزہ کے تعلیافتہ نوجواوں کو سرکاری نوکریوں سے دور رکھنے کے لئے سازشیں ہوئی ہیں۔ مزید سازشوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہنزہ کے کوٹے پر دیگر علاقے کے لوگوں کو پیسے لے کر بھرتی کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس وقت ہنزہ کے ساتھ زیادتیاں نہیں کی جائینگی۔ انہوںے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے اقتدار میں قابل اور فرض شناس افسران اس وقت گلگت بلتستان کے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں جس کی وجہ سے عوام مطمئن ہیں ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان ، چیف سیکرٹری اور آئی جی گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہوئے سابقہ ادوار میں ہونے ولی نانصافیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس میں ہونے والی بھرتیوں کی کوٹے میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان پو سٹوں پے انے والے جوان ایمانداری کے ساتھ ملک اور قوم کی خدمت کرت سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button