گلگت بلتستان

شگر کی سڑکوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں

Shigar Road copy

شگر(نامہ نگار)شگر کی سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے صرف چند قلیاں، سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مرکنجہ میں کئی جگہوں پر کلوٹ ٹوٹنے کی وجہ سے خطرناک صورتحال پیدا ہوگیا ہے، اورکسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شگر میں سڑکوں کی دیکھ بھال کیلئے متعین درجنوں روڈ قلیوں کے تنخواہ لینے کے باؤجود محکمے کے حکام بالا کی آشیرباد سے ڈیوٹی سے غائب رہنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس وقت صرف چند قلیاں سڑکوں کی مرمت اور نگرانی کیلئے متعین ہے جبکہ درجنوں قلیاں سیاسی اثرروسوخ اور حکام بالا کی ملی بھگت کے ذاتی کاروبار اور اپنے گھروں میں رہ کر ٹنخواہ لینے میں مصروف ہیں۔ جس کی وجہ سے سڑکیں کھنڈرات کا منظر اختیار کرگیا ہے۔سڑکیں جگہ جگہ ٹوٹ چکا ہے جبکہ لوگوں نے اپنے مرضی سے کئی جگوں پر میٹل سڑک کو توڑ کرغیر قانونی سپیڈ بریکر بنایا ہوا ہے۔جبکہ محکمہ تعمیرات انہیں روکنے میں بے بس نظر آتا ہے۔مرکنجہ میں واقع ایک کلوٹ پچھلے سال ٹوٹنے کے بعد ابھی اسی حالت میں موجود ہے جسے ٹھیک کرنے کی ابھی تک کسی کو توفیق نہیں ہوئی جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہوسکتا ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button