گلگت بلتستان

چلاس، دوہفتے قبل غائب ہوجانے والے کمسن بچے کی بہیمانہ طور پرتشددزدہ لاش مل گئی، ماہر عملیات نے الزام جنات کے سر ڈال دیا

چلاس(خصوصی رپورٹر) دو ہفتے قبل پراسرار طور پر غائب ہونے والے بچے کی بہیمانہ طور پر تشدد زدہ لاش مل گئی۔ دو ہفتے پہلے وادی بٹوگاہ کے نواحی گاوں سومال سے والدہ کے ہمراہ قریبی چشمے سے پانی لانے کیلئے جاتے ہوئے پراسرارطور پر غائب ہونے والے ۴ سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش سومال گاوں کے قریبی جنگل سے مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الضحی سے چار دن پہلے بٹوگاہ سومال گاوں میں رہائش پذیرمحمد جان نامی شخص کا ۴ سالہ بیٹا ا حمد والدہ کے ہمراہ چشمے سے پانی لانے کے لیے جاتے ہوئے اچانک پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔جس کے بعد گھر والوں اور رشتہ داروں نے مسلسل بچے کی تلاش شروع کر دی ،مگر کوئی کامیابی نہیں ملی،اسی دوران بچے کے والدین نے عاملوں سے رابطہ کیا ،اورمعصوم بچے کے یوں اچانک غائب ہونے پر والدین نے عاملوں کو آگاہ کیاتھا۔ پولیس والوں نے دعوی کیا ہے کہ والدین نے ان سے رابطہ نہیں کیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ بچے کے جسم پر تشدد کے کئی نشانات تھے،اور اس کے دونوں ہاتھ کٹے ہوئے تھے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے۔ حقائق کو منظرِ عام پر لا کر انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے پولیس اور سراغرساں اداروں کو متحرک کردار ادا کرنا پڑے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button