گلگت بلتستان

کریم آباد ہنزہ میں آٹا کمیاب، دو مہینوں میں آٹے کا ایک تھیلا حاصل کرنا مشکل ہوگیا، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

ہنزہ، کریم آباد میں آٹے کا بحران کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ کوٹے میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ پامیر ٹائمز فائل فوٹو
ہنزہ، کریم آباد میں آٹے کا بحران کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ کوٹے میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے۔ پامیر ٹائمز فائل فوٹو

ہنزہ (اکرام نجمی)گلگت بلتستان کے معروف سیاحتی اور ثقافتی مقام کریم آباد میں کوٹے کا آٹا کم پڑنے کی وجہ سے عوام کا آپس میں لڑائی معمول بن چکا ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے مقرر کردہ کوٹہ پرانے مردم شماری کی بنیاد پر مختص کیا گیا ہے، ہے جوموجودہ آبادی کے حساب سے آدھے کے لئے بھی کم ہے۔ اس وجہ سے فی گھرانہ دو مہینوں میں ایک تھیلا آٹا نہیں ملتا ہے۔ اور لوگ ایک تھیلا آٹا حاصل کرنے کے لئے لڑ پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے مارپٹائی اور کھینچاتانی کے واقعات اکثر دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

آٹے کے اس بحران کے حوالے سے ڈیلرز کا موقف ہے کہ انکو ملنے والا کوٹہ بہت کم ہے اور آبادی زیادہ ہونے کے باعث یہ تمام صورت حال پیدا ہورہا ہے جب تک آٹے کے کوٹے میں اضافہ نہیں ہوتا تب تک یہ صورت حال برقرار رہے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سال زیادہ سیاحوں کی آمد کی وجہ سے بھی آٹے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور ساتھ ہی ساتھ کریم آباد میں کئی ہوسٹلز بھی موجود ہے جن میں سینکڑوں غیر مقامی طلبہ وطالبات مقیم ہیں۔ جبکہ سینکڑوں سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین بھی علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔ ہوٹلوں اور ہوسٹلز کیلئے کوئی الگ کوٹہ مقرر نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو آٹا بروقت فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔

آٹے کے اس بحران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی باشندہ کریم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 مہینوں سے ان کو کوٹے کا آٹا نہیں ملا ہے جس کے باعث اسکے 12افراد پر مشتمل کنبہ فاقہ کشی کی صورت حال سے دوچار ہے گزشتہ دو ہفتوں سے چاول کھانے کی وجہ سے خاندان کے کئی افراد بیمار ہوچکے ہیں اور بلڈ پریشر کے مریض سبزیوں کا سوپ بناکر پینے پر مجبورہیں۔

اس تمام صورت حال کے پیش نظر عوامی نمائندوں اور علاقے کے نمبرداروں اور معززین نے وزیر خوراک ،سکریٹری فوڈ اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ ہنزہ کریم آباد کے عوام کیلئے مختص آٹے کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے تاکہ غریب عوام کو بروقت آٹا میسر ہوں اور لوگوں کو خوراک کے بحران سے بچایا جاسکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button