گلگت بلتستان

ننھے احمد کی قبر کشائی کی گئی، ایک ہفتے بعد پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آجائے گی

ننھے احمد کی آخری آرامگاہ جسے آج تحقیقات کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ تصویر بشکریہ مجیب الرحمن
ننھے احمد کی آخری آرامگاہ جسے آج تحقیقات کے لئے کھول دیا گیا تھا۔ تصویر بشکریہ مجیب الرحمن

چلاس(شہاب الدین غوری سے)بٹوگاہ نالہ سے لاپتہ ہونے والے پانچ سالہ بچے کو انسانوں نے قتل کیا یا جنات نے۔ڈاکٹروں کی میڈیکل ٹیم ایک ہفتے بعد پوسٹمارٹم رپورٹ دے گی۔گذشتہ بٹوگاہ نالے کے گاؤں سمال میں پانچ سالہ احمد نامی بچہ اچانک غائب ہوا،عام طور پر علاقہ بھر میں یہ بات پھیل گئی کہ پانچ سالے احمد کو جنات نے اس وقت اغواء کیا کہ جب وہ اپنے والدہ کے ہمراہ جارہے تھے ،بعد ازاں میڈیا میں مختلف سوالات اٹھائے جانے کے بعد آئی جی پی گلگت بلتستان کی ہدایت پر آج قبرکشائی کی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے لاش کے نمونے حاصل کئے اوراسلام آباد بھیجوادیئے ہیں جو ایک ہفتے تک رپورٹ دینگے۔جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ بچے کو جنات اٹھا کر لے گئے ہیں اس سے قبل بھی اس طرح کے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں ۔ڈی آئی جی دیامر ڈویژن رینج عنایت اللہ فاروقی نے کہا کہ بچے کی تحقیقات کے لئے باقاعدہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسکی سربراہی میں خود کررہاہوں پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز کیا جائے گا ۔ جبکہ پولیس نے لواحقین سے تمام تفصیلات حاصل کی ہیں اور دفعہ 174کے تحت کاروائی کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔دوسری طرف ورثاء کی موجودگی میں باقاعدہ قبرکشائی کی گئی اور ڈاکٹروں نے لاش کے نمونے حاصل کئے اور لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں ۔اور ہفتے تک رپورٹ جاری کی جائے گی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button