گلگت بلتستان

بازاروں میں غیرمعیاری اشیا رکھنے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی، علی آباد اور گلمت میں تحصیلداروں کو احکامات جاری کردئے گئے ہیں، برہان آفندی ڈپٹی کمشنر ہنزہ

ہنزہ (اجلال حسین) ڈی سی ہنزہ برہان افندی نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہنزہ بھر کے بازاروں میںغیر معیاری اشیاء رکھنے کے علاوہ ہوٹلوں کی صفائی اور انتظامیہ کی جانب سے مقرر شدہ نرخ نامے پر عمل نہ کرنے پر سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیل دار گلمت اور علی آباد کو احکام جاری کرددئے گئے ہیں، جو روزانہ بازار میں ہر قسم کی چیکنگ کرینگے۔afandi

انہوں نے مزید کہا کہ غیر معیاری اشیاء صفائی کے ناقص انتطام اور نر خ نامے پر عملددارآمد نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کے علاوہ قانون کے مطابق سخت سے سخت کاورائی عمل میں لائی جائینگی انھوں نے کہا کہ انھوں نے دکانداروں ، قصاب خانوں کے علاوہ بربر شاپ اور کریہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کر ائے جائینگے جس کے لئے عوام الناس کو بھی چاہیے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے قانون کے خلاف ورزی افراد کی نشاندہی کی جائے۔

ڈی سی ہنزہ برہان افندی نے سرکاری اداروں کی ملازمین سے مخاطب ہوتے کہا کہ سرکاری اداروں میں حاضری باقاعدگی سے ہونی چاہیے جبکہ بغیر کسی مسلے کے غیر حاضر ہونے والے ملازمین کے ساتھ سختیسے نمٹا جائے گا ۔ سرکارہمیں عوام کی خدمت کرنے کی تنخواہ دیتے ہے ہم اس زرق کو حلال کرتے ہوئے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوام کی خدمت کر سکے۔ انھوں نے سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا ہے ہم ہر روز ایک سرکاری دفتر کا دورہ کرینگے بغیر کسی وجہ غیر حاضری ملازمین کے خلاف محکمنہ کاروائی کی جائے گی۔

جبکہ دوسری جانب ڈی سی ہنزہ برہان افندی کے حکم پر گزشتہ روز ٹریفک مجسٹریٹ سلمان علی برچہ اور اور ٹریفک پولیس ہنزہ نگر ہنزہ کا علی آباد با زارمیں کریک ڈاؤن،درجنوں گاڑیوں کا چالان،بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھی نہیں بخشا،ٹریفک مجسٹریٹ علی آباد ہنزہ سلمان علی برچہ اور ٹریفک پولیس نے ہنزہ سب ڈویثرن کے ہیڈ کواٹر اور ہنزہ نگر کے مصروف ترین بازار علی آباد با زار میں ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں اور مو ٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کردیا۔ لا ئسنس نہ رکھنے والے درجنوں ڈرائیوروں کو چالان کر دیا۔اس مو قع پر کالے شیشے لگانے والی گاڑیوں کو چالان کرتے ہوئے سٹیکرز وغیرہ اتروادیئے اور کا غذات کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اس مو قع پر بغیر ہیلمٹ کے سفر کر نے والے مو ٹر سائیکل سواروں کے کاروائی کر تے ہوئے چالان کر دیا۔ اور آئندہ ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button