گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کی آزادی کا جشن ملک بھر میں منایا جائیگا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات منعقد کئے جائیں گے: وزیر اعلی

گلگت (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن نے صوبائی محکمہ اطلاعات کو مزید فعال اور با اختیار بنانے کا حکم صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ پیشہ وارانہ ذمہmonument-of-independence1 داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرے۔ انہیں آج محکمہ سروسز،اطلاعات،جنرل ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حکم دیا کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا فوری حل کیا جائے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے بقایاجات کی فوری ادائیگیاں کی جائیں۔ تمام افسران سے ایک سے زائد گاڑیوں کو واپس لیتے ہوئے گلگت بلتستان ہاؤس کے ملازمین کیلئے سروس سٹریکچر کی فوری طور پر تیاری کی جائے۔ محکمہ کے افسران کے مسائل کو خصوصی طور پر حل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی دنوں کے انعقاد کو پر وقار طریقے سے منایا جائے۔جی بی آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور کراچی اور اسلام آباد کے مشہور آڈیٹوریمزمیں یوم آزادی گلگت بلتستان کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔یکم نومبر کو اس انداز میں منایا جائے جیسے زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن مناتے ہیں۔محکمہ سروسز میں سٹاف کی کمی دور کرکے ادارے کی کارکردگی کو مذید بہتر بنائی جائے۔ قوائد و ضوابط کو مدد نظر رکھتے ہوئے تمام اداروں کے ترقی کے کیسزکو جلد از جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی2000 کے بعد سے ترقیاتی رکی ہو ئی تھیں موجودہ صوبائی حکومت نے اساتذہ کے دیرینہ مطالبے کو پورا کرتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کی ترقیاں کیس جن سے انکے دیرینہ مطالبات پورے ہوئے۔ اب اساتذہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے میعار تعلیم کو بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستا ن ہاوس اسلام آباد کو خسارے سے بچانے کیلئے کفایت شعاری یقینی بنایا جائے اور متعلقہ ادارے کے سٹاف کی سینارٹی کو الگ کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ سٹاف کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔ گلگت بلتستان ہاوس کو خسارے سے بچانے کیلئے سالانہ آمدن کے برابر گرانٹ صوبائی حکومت فراہم کریگی جس سے GBہاوس کے آمدن میں اضافہ کیا جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہGBہاوس کے ڈیفارلٹرز سے ادائیگیوں کے حصولی کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ادارے کے بارے میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ ادارے کے آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ پرانے گاڑیوں کی نیلامی سے قبل مکمل ہوم ورک کرتے ہوئے منفی اور مثبت پہلوں کو مدنظر رکھا جائے۔ سرکاری اداروں میں گاڑیوں کی خریداری کے وقت ایسی گاڑیاں خریدی جائیں جن کے تیل اور پُرزجات کے اخراجات کم ہوں۔ صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق تمام اداروں میں کفایت شعاری کو عملی طور پر عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے تعاون سے خصوصی ٹریننگ کرائے جائینگے۔ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہے لہذا محکمہ تعلیم سے دیگر اداروں کے آفیسران کیلئے اٹھائی گئی گاڑیوں کو واپس کرنے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ انفارمیشن کی کارکردگی کو مذید فعال اور بہتر بنایا جائیگا۔ عوام تک معلومات کی رسائی کو ممکن بنانے کیلئے سرکاری ادارے اپنی ویب سائٹس کو جلد ازجلد تیار کریں۔ محکمہ سروسز بھرتیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے قانون کے مطابق مروجہ طریقہ کار پر عمل درآمد کرائے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گڈ گورننس اور عام آدمی کو وسائل کی فراہمی کی فراہمی ہماری حکومت کا مقصد ہے۔ صوبے میں عوام کو صحت کے بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی کمی کو دور کیا جائیگا۔ محکمہ صحت اور سروسز ڈاکٹروں کے ملازمتوں میں درپیش مسائل کو فوری طورپر حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ صوبے میں موجود ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو فوری طورپر مشتہر کیا جائے۔ صوبے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کے سپیشلائزیشن کے لئے فزیشن اینڈ سرجنز کے ادارے سے رابطے میں ہیں۔ گلگت بلتستان میں دفترکے قیام سے ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے میں مددملے گی۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری سروسز کو ہدایت کی ہے کہ کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے ڈاکٹروں کے کنٹریکٹ میں فوری توسیع کی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button