گلگت بلتستان

وزیر اعلی گلگت بلتستان کا شگر میں فقید المثال استقبال، ڈپٹی کشنر آفس کا افتتاح کر دیا

شگر(عابد شگری)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شگر میں ضلعی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی کی حکومت ماضی کاقصہ بن چکا ہے۔گلگت بلتستان کی عوام نے انہیں بری طرح مسترد کردیا اور قوم نسل،لسانیت ،مذہب اور تفرقہ سے نکل کر پہلی بار اس الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناکر انقلاب برپا کردیا۔کشروٹ کےحفیظ الرحمن کا سکردو میں فقید المثال استقبال کسی انقلاب سے کم نہیں ہے۔ہمیں یہ جو عزت ملی وہ عوام کی مہربانی ہے۔اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی حکومت ہیں۔ہم ہر وہ کام جو گلگت بلتستان کے عوام کے مفادات کے خلاف ہے روکیں گے جبکہ عوامی مفادات کی کاموں کو ترجیح دینگے۔مسلم لیگ (ن) کو جب اس ملک میں حکومت آئی تو ملک دہشت گردی اور انارکی کا شکار تھا لیکن ہمارے قائد محترم کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی آئی اور ملک کی معیشت پھر سے بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔

10-10-15 (6)

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اللہ تعالی بےپناہ نعمتوں سے نوازا ہوا ہے لیکن ایک منظم سازش کے تحت ہمیں مسلکوں،قوموں اور علاقائی تعصبات میں پھنسایا ہوا تھا۔اور ہم آپس میں دست وگریبان تھا۔جسکی وجہ ہماتی معیشت تباہوگیا تھا اور یہ خطہ تباہ ہوچکا تھا۔اس سال ہماری بہتر پالیسی اور علاقے میں امن کی وجہ سے چار لاکھ ٹورسٹ آئے آئندہ پانچ سالوں میں یہ امن برقرار رہا توپچاس لاکھ ملکی و غیر ملکی ٹورسٹ گلگت بلتستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میںترقیاتی کاموں کیلئے 200ارب روپے کی خطیر رقم مہیا کیا ہے وہ سارے جی بی کی انفراسٹریکچر کی بحالی اور ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ بیالس ارب روپے سے گلگت سکردو روڈ جبکہ دو ارب روپے بلتستان یونیورسٹی پر خرچ کیا جائیگا۔جس کے بعد یہاں کے عوام کی تقدیر سنور جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت میں نہیں بلکہ آزمائش میں ہیں۔ ہمیں پتا کہ عوام کی توقعات پر پورا نہ اترا تو سابقہ حکومت کی طرح ہمیں عوامی عدالت میںذلیل ہونا پڑے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ پاسکو اور پنجاب کی کسانوں کو جو سبسڈی کی مد جی بی حکومت رقم ادا کررہے ہیں وہ یہاں کے عوام سے گندم چار ہزار میں خرید کر گیارہ سو روپے میں واپس کرینگے۔ جس سے یہ رقم یہاں کے عوام کو ملے گا۔جبکہ اب کسی غریب کو غریبی کی وجہ سے تعلیم سے دور نہ ہونا پڑے گا ان کے تعلیمی اخراجات جی بی حکومت برداشت کرے گی۔اور آئندہ سال کے آئی یو کے طلبا میں 1400لیپ ٹاپ تقسیم کیا جائے گا۔

وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ شگر کو گلگت بلتستان کا ایک مثالی ضلع بنائیں گے جس کیلئے عوام کو سیاست سے بالاتر ہوکر ضلع کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہیں۔ عوامی نمائندوں سے ملکر ضلعے کی کامیابی کیلئے ہر ایک کو قدم اٹھانا ہوگا۔ آئندہ الیکشن سے پہلے شگر میں دو حلقے بناجائے گا۔آئندہ دو ماہ تک تمام ضلعی محکموں کے سربراہاں اور دفاتر شگر میں کھلیں گے اور لوگوں کی مسائل ان کی دپلیز پر حل ہونگے۔وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اس موقع پر واضح اعلان کردیا کہ شگر سے سکردو کو ملانے والی پل چھومک کے مقام پر ہی بنایا جائے گا اور آئندہ ماہ اس کی ٹینڈر ہوکر کام کا آغاز ہوگا۔

10-10-15 (3)

شگر ضلع یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور خواب تھا جوحافظ حٖفیظ الرحمن اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی شفقت کی وجہ سے شرمندہ تعبیر ہوا۔شگر کی عوام اس کا احسان مندہیں اور شکریہ ادا کرتے ہیں۔ شگر کی عوام مسلم لیگ(ن) کی اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار وزیر راجہ اعظم خان،طاہر شگری،حاجی فداعلی اور رضوان اللہ نے شگر ضلع کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شگر ضلع یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور خواب تھا جسے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے شرمندہ تعبیر کیا۔بعض عناصر نے اس کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی تھی لیکن وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی کی خصوصی مہربانی کی وجہ سے انہیں منہ دکھانا پڑا۔شگرضلع بنانے پر شگر کی عوام انکا ہمیشہ ممنوں رہے گا ۔اب ضلعی سٹاف اور محکموں کی کریشن کا کام کیلئے خصی فنڈ مہیا کیا جائے۔انہوں نے گندم کی بحران کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شگر کے دو یونین کونسلوں کو جنوری سے لیکر اب تک صرف چھ سو بوری گندم ملا ہے لہذا گندم کوٹہ کو بڑھانے کیساتھ ساتھ بلک ڈپو کا قیام بھی عمل میں لایا جائے۔مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری رضوان اللہ نے کہا کہ جب ہم نے شگر میں مسلم لیگ (ن) کا قیام عمل میں لایا تھا اس وقت لوگ مذاق کرتے تھے آج یہ عوام کی ٹھاٹھیں مارتا سمندر دمسلم لیگ (ن) پر عوام کی اعتماد کا مظہر ہے۔طاہر شگری نے اپنے خطاب میں شگر ضلع کی قیام پر وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

10-10-15 (4)

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر شگرکے دفتر کا افتتاح کرکے ضلعی سیٹ اپ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔وزیر اعلیٰ کا ڈی سی آفس پہنچنے پر ننھے منھے بچوں نے وزیر اعلی کو پھول کے گلدستے پیش کئے جبکہ پولیس کی چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی دی۔جس کے بعد وزیر اعلی فیتہ کاٹ کر ڈی آفس کا افتتاح کردیا۔ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو شگر کی جیوگرافیکل صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شگر نے اپنے پریزنٹیشن میں شگر میں موجود تمام سرکاری و غیر سرکاری وسائل،بلڈنگ،ایجوکیشن،ہیلتھ،بجلی،ایگریکلچر،ٹورزم،روڈ اور پولیس کی صورتحال سے وزیر اعلی کو آگاہ کیا۔اور انہیں شگر ضلع کی فوری ضروریات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے خاص کر انٹر کالج میں ٹیچر کی کمی،ضلعی ڈیپارٹمنٹ میں سٹاف کی کمی،ڈی سی آفس میں سٹاف کا نہ ہونا ساری صورتحال کوبریفنگ کا حصہ بنایا۔اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ڈپٹی کمشنر شگر کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتنے مختصر عرصے اور برسروسامانی کی حالت میں اتنے بہتر پریزنٹیشن بنایا۔اور شگر کی مسائل اور وسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام ضلعی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کی سٹاف کی کمی کو پورا کرنے اور فوری طور کام چلانے کیلئے شگر سے جو ملازمین مختلف محکموں میں شگر سے باہر مامور ہے انہیں شگر میں لایا جائے گا۔جبکہ مرحلہ وارضلعی سطح پر تعیناتی عمل میں لایا جائیگا۔وزیر اعلی نے شگر میں تین پولیس سٹیشن،بجلی کی کمی کو پورا کرنے اور خستہ حال سرکاری عمارات کو بحال کرنے کیلئے کی ہدایت کی۔اور ڈپٹی کمشنر شگر کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور ایک اچھے پرپوزل بناکر پیش کریں جس میں ضلع کیلئے ضروریات تمام چیزوں کا واضح کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button