صحت

عالمی یومِ سفید چھڑی پر گلگت میں واک کا انعقاد کیا جائے گا

Blind disabled sign on white background. Vector illustration.

گلگت (حیدر علی گوجالی )عالمی یومِ تحفظ سفید چھڑی کے سلسلے میں ویژن ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر انتظام ایک آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد مورخہ 13اکتوبر بروزمنگل کو گلگت شہر میں ہوگا۔ واک کا آغاز عارف پلازہ نزد ڈارپلازہ گلگت سے ہوگا جو کہ مرکزی شاہراہ سے ہوتے ہوئے گھڑی باغ سے واپس مدینہ مارکیٹ پہنچ کر اختتام پذیرہوگی۔ واک کے اختتام پر ہوٹل میں ایک سیمناربعنوان گلگت بلتستان میں موجود بصارت سے محروم افراد کی صورتحال، معاشرے اور حکومت کی ذمہ داریاں منعقد ہوگی۔ واک اور سیمنار کا مقصد بصارت سے محروم افراد سے متعلق شعور و آگاہی بیدار کرنااور سفید چھڑی کی اہمیت کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔ واک میں خصوصی افراد سمیت طلباء وطالبات، عوامی نمائندے، میڈیا سے وابستہ افراد اور سول سوسائٹی کے کے ممبران کثیر تعداد میں شریک ہونگے۔ معاشرے کے لئے درد رکھنے والے افراد کو خصوصی شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button