گلگت بلتستان

استور، پیٹرول پمپ مالکان پر جرمانے عائد ہو گئے

A.C ASTORE PIC

استور(سبخان سہیل) استور اسسٹنٹ کمشنر عدیل حیدر نے استور کے تین پیٹرول پمپ میں ڈیزل اور پیڑول کی پیمائش کی اور فروخت کرنے میں کمی بیشی کے انکشاف کے بعد مالکان پر جرمانے عائد کردئے۔ پیمپ مالکان پر 38000ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ انہیں نوٹسز بھی جاری کر دئے گئے ہی۔ 

اس موقعے پر اے سی عدیل حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوے کہا کی ہم نے استور میں عوامی  شکایت کا نوٹس لیتے ہوےان تینوں پیٹرول پمپ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوے پیمانے سے پیٹرول ڈیزل کی پیمائش کی، جس کے بعد واضح ہوگیاکہ عوام کو کم دھوکہ دیا جارہاتھا۔ اس قانون کے مطابق کاروائی کی گئی ہے، اور مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ اور ان کو متنبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں اس طرح کی غیر قانونی حرکتوں سے گریز نہ کرنے کی صورت میں سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button