گلگت بلتستان

صحافیوں تک معلومات پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر سکردو

dc

سکردو (پ ر) ڈپٹی کمشنر سکردو سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ اطلاعات اور معلومات تک رسائی کیلئے صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انہیں معلومات اور اطلاعات کی رسائی میں کسی قسم کی مشکل پیش آنے نہیں دی جائیگی صحافیوں کو انتظامی اور حکومتی اقدامات سے باخبر کرانے کیلئے خصوصی حکمت عملی وضع کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنٹ میڈیا رپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پی ایم آرے کے اراکین نے ڈپٹی کمشنر سکردو موسیٰ رضا کو پیشہ وارانہ امور میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا پی ایم آر اے کے صدر وزیر مظفر نے ڈپٹی کمشنر سکردو سید مویٰ رضا سے کہا کہ بلتستان کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی میں بے شمار مسائل درپیش ہیں انتظامیہ ان کی مشکلات دور کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرے ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں لہٰذا وہ معاشرے کے مسائل کی عکاسی کریں اور حکومتی وانتظامی معاملات میں عوامی رائے عامہ کو حکام بالا تک پہنچائیں میرے دروازے صحافیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں صحافی کسی بھی ایشو پر مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہمیں صحیح راستہ دیکھا سکتے ہیں انہوں نے مسائل کے حل کیلئے صحافیوں سے خصوصی تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے تاکہ صحافی اور انتظامی افیسران ملکر معاشرے سے غربت اور مسائل کا خاتمہ کر سکیں ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button