تعلیم

ہنزہ پبلک سکول میں اخبار کی اہمیت کے موضوع پر لیکچر کا اہتمام

19-10-2015

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہکی ایک نجی سکول ہنزہ پبلک سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد میں طلبا و طالبات کیلئے موجودہ دور میں اخبار کی اہمیت پر ایک خصوصی لکچر کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طلبا و طالبات میں پڑھائی کی رجحان کو فروغ دینا اور اخبار کی اہمیت سے روشناس کرانا تھا اس موقعے پر ہنزہ کے مقامی صحافی اکرام نجمی نے طلبا و طالبات کو لکچر دیتے ہوئے کہا کہ زمانہ چاہے جتنا بھی ایڈوانس کیوں نہ ہو اخبار کی اہمیت کو کم نہیں کیا جاسکتا اخبار ہی واحد زریعہ ہے جو نہایت کم قیمت پر معلومات کا زخیرہ فراہم کرتا ہے اخبار کے زریعے نہ صرف طلبا و طالبات کے معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اخبار کو پڑھنے سے بچوں میں گرائمر اور املا کے مسائل بھی ختم ہوجاتے ہیں انھوں نے زور دیا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں طلبا و طالبات کیلئے مقامی اخبارات کی فراہمی ممکن بنانا چاہیے تاکہ طلبہ ان اخبارات کے زریعے حالات حاضرہ سے باخبر ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے نصابی حوالہ جات کیلئے بھی اخبار سے حاصل کردہ معلومات کو استعمال کرسکے۔
اس موقعے پر سکول کے پرنسپل مہربان کریم کا کہنا تھا کہ سکول اس سال صحافت کے مضمون کو بھی متعارف کروارہا ہے تاکہ بچے زندگی کے دیگر شعبوں کی طرح صحافت کو بھی ایک بہترین پیشے کے طور پر اپنا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button