نوجوان

امامیہ سکاوٹس کے رضا کار محرام الحرام کے دوران شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں

photograph

گلگت (پ ر) امامیہ اسکاوٹس روز اول سے دکھی انسانیت خدمات سرانجام دیتی ارہی ہے اور یہ عمل ہمیشہ جاری و ساری رہے گی۔محرم الحرام میں ملک بھر کی طرح گلگت ڈویزن میں بھی امامیہ اسکاوئٹس مجلس عزا و جلوس ہائے عزا میں عزاداران مظلوم کربلا کی حفاظت میں مامور ہیں۔امامیہ اسکاوٹس حکومتی سکاورٹی اداروں کے ساتھ مل کر کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے بھر پور تیار ہے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویزن کے امامیہ چیف اسکاوئٹس برادر شبہہ حیدر نے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت بھر میں امامیہ اسکاوئٹس حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر مجالس عزا کی بھر پور انداز میں اپنے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں ۔ہم عزاداران مظلوم کربلا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سکاوٹس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بجا جا سکے ۔اس کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کو بھی چاہے کہ وہ اپنے ارداگرد کے حالات کا بارکبینی کے ساتھ جائزہ لے اور کوئی بھی مشکوک افراد اور چیزوں کی موجودگی پر فوری زمہ دار کو مطلع کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button