گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں عاشورہ کے جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہو گئے

گلگت/سکردو: دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی امام حسین  اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے یومِ عاشور منایا گیا۔ اس دن علاقے بھر میں جلوس نکالے گئے، ماتم کیا گیا، اور امام حسین کی اپنے ساتھیوں سمیت شہادت کا غم منایا گیا۔

گلگت شہر میں مرکزی جلوس جامعہ امامیہ مسجد سے نکل کر روایتی راستوں سے گزرتے ہوے اختتام پزیر ہوا۔ جلوس کے شرکا نے زنجیر زنی کی، اور منقبت گا کر امام حسین کی قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

سکردو، شگر، خپلو، کھرمنگ، نگر، ہنزہ اور استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جلوس نکالے گئے۔

12185598_493167190846208_1250843619_o

دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس، ایف سی، رینجرز کے علاوہ پاک فوج کے دستے بھی سیکیورٹی کے انتظامات میں شامل تھے۔

راستے میں مختلف مکاتبِ فکر، سیاسی و مذہبی جماعتوں، فلاحی اداروں اور افراد نے جلوس کے شرکا کے لئے سبیل اور نذرونیاز کے لنگر قائم کئے تھے۔

سکردو میں ماتمی جلوس کا ایک منظر۔ تصویر بشکریہ اپنا بلتستان
سکردو میں ماتمی جلوس کا ایک منظر۔ تصویر بشکریہ اپنا بلتستان

ماتمی جلوس کے دوران زنجیر زنی اور خنجر زنی کی وجہ سے زخمی ہونے والے افراد کو محکمہ صحت، ہلالِ احمر اور دیگر فلاحی اداروں کے رضاکار خدمات فراہم کر رہے تھے۔ امامیہ سکاوٹس کے دستے بھی جلوس کے دوران پیش پیش رہے۔

گلگت میں نکالے گئے مرکزی جلوس کے بارے میں تفصیلی رپورٹ دیکھیں:

Ashura procession underway in GilgitAshura procession underway in Gilgit Report: Abdul Rehman Bukhari

Posted by PAMIR TIMES on Saturday, 24 October 2015

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button