گلگت بلتستان

ضلع دیامر کے علاقے داریل تانگیر میں زلزلے کی وجہ سے مکانات کی چھتیں گرنے سے دو افراد جان بحق، سات زخمی ہوگئے

چلاس۔(شہا ب الدین غوری) ملک بھر کی طرح ضلع دیامر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے۔زلزلے سے ضلع دیامر کے علاقوں داریل اور تانگیر میں مکانات کی چھتیں گر نے سے 2افراد جان بحق سات افرادد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں ۔زلزلے سے مختلف مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ قراقرم متعدد جگہوں سے بلاک ہو گیا ہے۔ جس کے باعث گلگت سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹریفک بند ہے ۔

چلاس کے بعض علاقوں میں بجلی اور پانی کا نظام بھی متاثر ہواہے ۔زلزلے کے باعث گرلز ہائی سکول شاہین کوٹ کی عمارت بھی شدید متاثر ہو ئی ہے جبکہ متعدد گھروں کی دیواروں میں شگاف پڑ گیا ہے ۔زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ چلاس شہر کے اطراف میں پہاڑوں سے بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زلزلے سے ہو نے والے نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس نعیم قیصر نے بتایا ہے کہ شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔رات گئے تک شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button