گلگت بلتستان

چیف جج نے سپریم اپیلیٹ کورٹ نے لائزان آفس اسلام آباد کو ختم کرنے کا حکمنانہ جاری کر دیا

گلگت(ریا ض علی) چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے سپریم اپیلٹ کورٹ لائزان آفس اسلام آباد کو بجٹ پر بوجھ قرار دیکر فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کردیا۔ اس سے پہلے سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کا لائزان آفس اسلام آباد میں کئی عرصے سے قائم تھا جو اسلام آباد میں پاکستان کی سپر یئر جوڈیشری اور فیڈرل گورنمنٹ سے رابطے کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ چیف جج نے لائزان آفس میں تعینات سٹاف بشمول گریڈ 18کے دو آفیسران کو فوری طور پر گلگت سپریم اپیلٹ کورٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم صادر کیا ہے ایک تخمینہ کے مطابق سالانہ اسلام آباد آفس کے ملازمین، کرایہ جات اور دیگر اخراجات کی مد میں ڈیڑھ کروڈ روپے انوال تھا، جو اب اس کی بچت ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button