نلتر، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 2افرد جان بحق جبکہ زخمی ہوگئے

نلتر، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 2افرد جان بحق جبکہ زخمی ہوگئے

8 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت، نلتر کے مقام پر صبح 8:45 بجے کے قریب نلتر پائین سے نلتر بالا جانے والی مسافروں سے بھری جیپ گہری کھائی میں جاگری ۔ 

ریسکیو 1122کو اطلاع ملتے ہی دو ایمبولینسس اور تربیت یافتہ عملے کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا گیا۔

جیپ میں سوارتمام افرادکا تعلق نلتر پائین سے تھا، جن میں سے دو افراد رحمت شاہ اور فاضل عباس جان بحق ہوگئے جبکہ شیر احمد ، مختار، سقلین عباس، مردان شاہ اور ڈرائیور جوشاد حسین شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو 1122کی ایمبولینسس نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔