گلگت بلتستان

حکومت گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کرے گی تو عوام کو سڑکوں پر لے کر آئیں گے: عوامی ایکشن کمیٹی

گلگت(چیف رپورٹر) گندم سبسڈی میں کٹ لگانا صوبائی حکومت کی نا اہلی ہے۔ صوبائی حکومت مختلف حیلے بہانوں سے گندم سبسڈی ختم کرنا چاہتی ہے۔ ہم صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اگر صوبائی حکومت گندم سبسڈی ختم کرنے کی کوشش کی اور عوام کو ڈیلور نہیں کر سکی تو عوام کو سڑکوں پر لائینگے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کی ہنگامی اجلاس میں فیصلے کے بعد ترجمان وجاہت علی کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا سلطان رئیس کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نظام الدین محمد زکریا، فدا حسین، رحمت علی، لیاقت علی، شاہ عالم و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ممبران نے کہا کہ حکومت سبسڈی میں کٹ لگانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ہینزل پاور پراجیکٹ پر کام شروع کرے اور عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا دلائے۔ با قاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈ کو گورنر کے حوالے کرنے کے باوجود اس پر ابھی تک عمل درآمد نہ ہونا معنی خیز ہے۔ اگر چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہیں ہوا تو گندم سبسڈی سے بڑی تحریک شروع کرینگے اور صوبائی حکومت کو حکومت کرنا مشکل ہو گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button