سیاست

وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے ٹی وی انٹرویومیں ثابت کر دیا کہ انہیں گلگت بلتستان کے مفادات سے کوئی غرض نہیں ہے، بی این ایف

گلگت ( پ۔ر) بالاورستان نیشنل فرنٹ کے میڈیا سیل سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ نام نہاد وزیر اعلیٰ حا فظ حٖفیظ الرحمن کو گلگت بلتستان کے جغرا فیا ئی معا ملات اور سیاسی معالات سمیت مقد مے کے حوالے سے ٹیو شن لینے کی ضرورت ہے اگر مو صوف کے پاس کو ئی علم نہیں ہے تو قوم کی تو ہین کر نے سے گر یز کر یں ۔ ہم اس کو دعوت دیتے ہیں اور وہ آئے اور گلگت بلتستان کے تمام تر معاملات کے حوالے سے ٹیوشن لیں ۔ ان کو ہم کھلا چلینج کر تے ہیں کہ ہم ایک الگ ریاست ہیں تھے رہینگے کو ئی بھی ہماری شنا خت مٹا نے کی کو شش کرے گا تواس کو منہ تو ڑ جواب دیا جا ئے گا ۔ پی پی پی اور (ن) لیگ نے تو گلگت بلتستان کک تا ریخ کو مسخ کر کے رکھ دیا ہے ۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حفیظ الرحمن کے نجی ٹی ۔وی میں انٹر ویو سے یہ بات ثا بت ہو ئی ہے کہ ان کا گلگت بلتستان کے مفادات سے کو ئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کی علاقے کے لئے کو ئی خدمات ہیں۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی نے اپنے بیانات سے خود کو مہا جر بنا کر پیش کیا ہے ، اور یہ کہ ان کو گلگت بلتستان سے کیا لینا دینا وہ تو "ایک کشمیری مہا جر ہے”۔

گلگت بلتستان دنیا کا وہ واحد خطہ ہے جہاں دو بار جشن آزادی مناوائی جا تی ہے اور عوام کو یہ بتا یا جا تا ہے کہ ہم گلگت بلتستان کے سا تھ مخلص ہیں حالانکہ یہ بات عیاں ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو اب تک محرومیوں کے سوا کچھ نہیں ملا ہے جن لو گوں نے قوم کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ان کے خلاف بغاوت اور دہشت گر دی کے مقدمات قا ئم کئے گئے ۔ اب گلگت بلتستان کا ہر فر د با شعور ہو چکا ہے اور ہر شخص جا نتا ہے کہ اسکا بنیا دی مفاد کس چیز میں ہے ۔ اگر گلگت بلتستان کے عوام کچھ نہیں جا نتے ہیں تو (ن) لیگ والے خود ریفرنڈم کروائیں ان کو اپنیحیثیت کا اندازہ ہو گا اب بہت ہوا ہم ایسے چہروں کو بے نقاب کر ینگے جو اپنے اقتدار کی خاطر کبھی مذہبی بنتے ہیں کبھی سیاسی بنتے ہیں ۔ عوام جا نتے ہیں کہ کس کس نے اپنے مفادات کے لیئے گلگت بلتستان کو جہنم بنا یا اور کس کس نے گلگت بلتستان کے عوام کو ستا یا ہے ۔یکم نو مبر 1947سے لیکر اب تک ایک ایسے غلامی میں رکھا گیاہے جہاں میٹھے زہر سے مارا جا رہا ہے اب ان لو گو ں کو بے نقاب کیا جائے گا تا کہ عوام جان سکیں کہ گلگت بلتستان کے عوام اور اس دھر تی کے غدار کون لو گ ہیں جو اپنی دھر تی ماں کا سودا کر کے خوش ہیں۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button