گلگت بلتستان

لالک جان شہید نشانِ حیدر کے مزار پر جشن آزادی کی تقریب منعقد، جنگِ آزادی گلگت بلتستان کے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا

یاسین (معراج علی عباسی ) شہید نشان حیدر حوالدر لالک جان کے مزار پر لالک جان نشان حید ر ایکس سروس مین آرگنایزیشن کے زیراہتمام یوم آذادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوا ۔تقریب کے مہمان خصوصی شہیدلالک جان کے والد نیت جان جبکہ میرمحفل ممبر قانون ساز اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانزیب تھے ۔تقریب میں مختلف طبقے فکر اور شعبے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقرین نے جنگ آذادی گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا ۔مقرین نے اپنے خظاب میں کہا کہ آذادی اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک عظم تحفہ ہے ۔یکم نمبرکادن گلگت بلتستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔یکم نومبرکوہمارئے آباواجداد نے انتہائی بے سروسامانی کے حالت میں مقامی تنظیم گلگت سکاوٹس کے ساتھ مل کرعلاقے پر قابض ڈوگرں کو شکست فاش دیکر 28ہزار مربع میل پرمشتمل گلگت بلتستان کو آذاد کرکے ایک آذاد اور خود مختار اسلامی ریاست کا قیام عمل میں لایا ۔مقرین نے کہا کہ موجودہ گلگت بلتستان جوکہ ماضی میں دردستان اور بلاورستان کے نام سے مشہور تھا آذادی سے قبل یہ خطہ مختلف ریاستوں پر مشتمل تھی اور ہر ریاست کے اپنے اپنے حکمران ہوکرتے تھے جنگ آذادی کے دوران ان ریاستوں کے راجوں نے کوئی مدد نہیں کیا۔تقریب سے اپنے خطاب میں مقرین نے حکومت پاکستان اور پاک آرمی کے جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جاری اپریشن کی حمایت کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے اپنے خطاب میں تقریب کے میرمحفل ممبرقان ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا آزادی ایک نعمت ہے ہمیں اپنے اسلاف کے ان عظم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہے جواپنے کل کو ہمارئے آج کے لیے قربان کیاآج ہم ان بہادراور جانثار شہیدوں اور غازیوں کے قربانیوں کی وجہ سے ایک آذادفضامیں سانس لیں رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یاسین شہیدوں ،غازیوں اور انقلابوں کی سرزمین ہے ۔جنگ آذادی گلگت بلتستان ہو یامملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت جب بھی ملک اور قوم کے لیے خون کی ضرورت پیش ائی تو قوم یاسین نے ہراول دستہ کا کردار ادا کیاہے ۔تقریب کے دوران سٹیج پرسکول کے بچوں اور مقامی فنکاروں نے ملی نغمیں گاکر شرکاسے خوب داد حاصل کیا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button