گلگت بلتستان

دیامر، واپڈا نے ڈیم متاثرین کے ساتھ اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے، لوگ زچ آچکے ہیں، صدر مسلم لیگ ضلع دیامر

چلاس(بیورورپورٹ)واپڈا نے ڈیم متاثرین کے ساتھ کئے گئے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔دیامر میں واپڈا کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے صدر حاجی عبدالوحید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ دیامر مسائل کا گڑھ بن چکا ہے ،اور چلاس شہر کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں لیکن واپڈا کے حکام نے آج تک دیامر میں ایک فیصد بھی کا م کا آغاز نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے متاثرین سخت غم و غصے میں ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ دیامر میں واپڈانے صرف کاغذات میں خانہ پری کررہی ہے لیکن عملا ضلع بھر میں واپڈا کا کردار صفر ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا نے دیامر کے متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ چلاس پبلک سکول کو واپڈاخود اپنے زمہ داری سے چلائے گا اور چلاس ہسپتال کو تمام سہولیات ور ادویات واپڈا فراہم کرے گی ،لیکن واپڈاکے حکام آج اپنی تمام تر وعدوں سے مکر گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کا دیامر ڈیم سے متعلق آج تک جتنے بھی اجلاس ہوئے ہیں لیکن مذکورہ اجلاس کا کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام آئندہ ڈیم سے متعلق اجلاس میں دیامر کے عمائدین اور منتخب نمائندوں کو بیٹھا کر فیصلے کرے۔تاکہ مستقبل قریب میں حکومت کو مسائل پیش نہ آئیں اور یہ میگا پراجیکٹ خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکے ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button