گلگت بلتستان

پھنڈر میں 361 گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 807 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، سروے رپورٹ

گلگت(نعیم انور)حالیہ زلزلے میں تحصیل گوپس،پھنڈرمیں 361رہائشی گھرانے مکمل طور پر منہدم ہو گئے ہیں، جبکہ807گھرانوں کوجزوی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ شدید زلزلے سے دو مساجد اور دو جماعت خانوں کی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

نجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تباہ کن زلزلے سے ضلع غذر کے تحصیل پھنڈر میں 361رہائشی گھرانے مکمل طور پر منہدم جبکہ807گھرانوں کوجزوی نقصان پہنچا ہے،تباہ کن زلزلے سے دو مساجد اور دو جماعت خانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ علاقے میں مو جود چھوٹے بڑے سولہ(16) تعلیمی اداروں کی عمارتیں بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکی ہیں۔علاقے میں روز بروز سردی کی شدت میں اضا فہ ہو رہا ہے شدید سردی میں لوگوں کواپنی فیملی اور بچوں سمیت خیموں میں رہنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ ناممکن ہو چکا ہے۔

دوسری طرف ضلعی انتظا میہ اور بعض این جی اوز کی طرف سے ریلیف کا کام جاری ہے اور متاثرین کو امدادی اشیا مہیا کی جا رہی ہیں ۔صوبائی حکومت اور این جی اوز نے بے گھر افراد کیلئے وقتی طور پر خیمے اور خوراک پہنچا دیا ہے مگر موسم کی بدلتی ہو ئی صورتحال سے متاثرین سخت پر یشانی میں مبتلا ہیں،حکومت کی طرف سے متاثرین کے تباہ شدہ گھرانوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے جو حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔اگر حکومت نے متاثرین کی بحالی میں غفلت اور لا پرواہی کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے تاخیر کی تو آنے والی شدید سردی کے موسم میں پھنڈر کے متاثرین کے مشکلات بڑھ جا ئیگی اور سردی کے باعث بیماریوں کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع کا بھی خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

ہے،متاثرین پھنڈر نے صوبائی حکومت اور این جی اوز سے فوری طورپر بحالی کیلئے اقدامات اُٹھا نے کا مطا لبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت متاثرین پھنڈر کے مشکلات کا احساس کرتے ہو ئے فوری طورپر متاثرین کیلئے خوراک پہنچانے کے ساتھ ساتھ مکینوں کیلئے خیموں کے ساتھ متبادل رہائش کا بندوبست کریں۔یاد رہے کہ رہائشی گھروں کے منہدم ہونے کے باعث لوگوں کے گھروں میں ذخیرہ کردہ گندم اور دیگر ضروریات زندگی کے اشیاء بھی ملبے تلے دب چکی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button