گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم کے اجلاس میں آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاذ کے لئے حکمت عملی طے کر لی گئی ، کنوینشن بلانے کا فیصلہ

گلگت(پ ر ) گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم نے آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کے قوانین کے نفاز کیلئے عملی جدوجہد کی حکمت عملی بے کرلی اور صحافیوں کے عالمی دن پر عامل صحافیوں کی خدمات اور قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا ایڈیٹرزفورم نے وفاق اور صوبائی حکومتوں کو صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور سیکیورٹی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت پر زور دیا گلگت بلتستان ایڈیٹرزفورم کے صدرراجہ شاہ سلطان مقپون کی زیرصدارت اجلاس میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر صحافیوں کے پیشہ وارانہ زمہ داریوں میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف دہشتگردی ایکٹ اور قومی ایکشن پلان کے تحت کاروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیٹرز کنونشن بلانے اور صوبائی چیف ایگزیکٹو کو اس کا مستقل مہمان خصوصی بنائے جانے کا فیصلہ کرلیا اور ایڈیٹرز فورم کی طرف سے آزادی صحافت اور معلومات تک رسائی کے قوانین کی جی بی میں توسیع یا نئی قانون سازی کیلئے وکلاء کی خدما ت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اجلاس میں صحافتی علاقائی ایشوز کو ملکی سطح پر اٹھانے کیلئے درکار اقدامات کو حتمی شکل دی گئی اجلاس میں گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم کے عبوری سیٹ اپ کو چھ ماہ تک چلانے اور ایک ہفتہ میں دستورسازی مکمل کرکے نئی رکنیت سازی شروع کرنے پر اتفاق کرلیا اجلاس میں ایڈیٹرز فورم کے جنرل سیکریٹری امتیاز علی تاج ،نائب صدر محبوب خیام ،ایمان شاہ اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button